تازہ تر ین

پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ کا حکم سر آنکھوں پر …. عمران خان کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پانامہ لیکس معاملے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کریں گے‘ میرے سارے اثاثے ڈکلیئر اور میرے نام ہیں‘ عدالت نے مجھے نااہل قراردیاتوبھی فیصلے تسلیم کرلونگا‘ سپریم کورٹ کے ریمارکس سے مطمئن ہوں، نوازشریف کے کاغذات اداروںنے تبدیل کئے ہیں ، کارروائی ہونی چاہیے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ میرے سارے اثاثے ڈکلیئراور وہ میرے نام پرہیں، لندن میں فلیٹ میری لیگل جائیدادہے ،میں اپنے تمام اثاثوں کاایک ایک پیسے کاحساب دے سکتاہوں ،نوازشریف کاجس ٹی او آر پراحتساب ہو اسی پرمیرابھی احتساب کریں، پانامہ کیس میں نوازشریف کے خاندان کی کمپنیوں کے انکشافات ہوئے ہیں، 2006ءمیں مریم نوازکمپنی کی مالک ہیں، مریم نوازکے پانامہ کیس میں اربوں روپے کی جائیداد نکلی، حسین نوازنے تصدیق کردی ہے، آئی سی آئی میں جن لوگوں کے نام آئے ہیں سب نے ہی تسلیم کر لیا ہے، آف شورکمپنیوں سے متعلق دنیا بھرکے لوگوں کے نام آئے ہیں۔ پانامہ کیس کامعاملہ صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیاکاہے ،پانامہ کیس میں شریف خاندان کے اثاثوں کاذکرآیاہے اس پرمیرااعتراض یہ ہے کہ انہوں نے پیسہ غلط طریقے سے باہربھیجاہے، سپریم کورٹ میں صرف دوباتیں ثابت کرنی ہیں کہ مریم نوازکونوازشریف کی زیرکفالت ثابت کراناہے‘ انہوں نے کہاکہ اس مقدمے میں اداروں کا بھی ٹرائل ہوگا،نیب ،ایف بی آر،ایف آئی اے نے لوگوں کے کاغذات تبدیل کردیئے،دوسری جانب نوازشریف کے خاندان کے سارے بیانات میں تضادات ہیں ،اب تک نوازشریف کے صاحبزادوں کے بیانات جمع نہیں کرائے ،اس کاکیامطلب ہے کہ معاملے کوٹالناچاہتے ہیں ؟۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں کسی طاقت ورکوآج تک سزانہیں ہوئی ہمارا کلچر ہے کہ کمزور اور طاقتورکیلئے الگ الگ قانون ہوتے ہیں۔ ماضی میں بہت سے سکینڈل گزرے ہیں لوگ بھول گئے ہیں، نوازشریف کے درباری انہیں یقین دلاتے ہیں کہ فکرنہ کریں میاں صاحب کچھ عرصے بعدلوگ یہ بھول جائیں گے، تاہم سپریم کورٹ نے جو ریمارکس دیئے ہیں اس سے میں بہت مطمئن ہوں ،نوازشریف کے کاغذات جن اداروں کے لوگوں نے تبدیل کئے ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ڈان لیکس انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے اس معاملے میں جو ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہوا، متنازع خبر کے ذریعے فوج کو براہ راست نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی اور وہی بیان دیا گیا جو بھارتی اور اسرائیل کی لابی دیتی ہے، میرا خیال ہے کہ اس معاملے میں شاہی خاندان ملوث ہے، ایسی خبریں جاری کروا کے اپنی کرپشن بچانے والے قوم کے غدار ہیں۔مریم نواز کے زیر کفالت ہونے کا سچ ثابت ہو گیا تو نواز شریف نا اہل ہوں گے ان خیالات کا اظہار عمران خان نے ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عمران خان نے کہا کہ بھارت کے اخبارات نے اس متنازع خبر کو فرنٹ پیج پر شائع کیا، میرا خیال ہے کہ ڈان لیکس کے معاملے میں شاہی فیملی ملوث ہے اگر تحقیقات ہوئیں تو ان کو یہ ڈر ہے کہ بات شاہی خاندان کی طرف جائے گی۔ عمران خان نے کہا ہے کہ مودی اور نواز شریف میں ذاتی دوستی ہے، مودی پاکستان کو اندر سے کمزور کرنا چاہتا ہے، صوبوں کو آپس میں لڑانا بھی دشمن کا ایجنڈا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ڈان لیکس میں نواز شاہی فیملی ملوث ہے،ڈان لیکس میں وہ باتیں کی گئیں جو مودی، اسرائیلی لابی کرتی ہے۔بھارت نے متنازعہ خبر کو اخبار کے فرنٹ پیج پر چھپوایا،یسی خبریں لیک کرواکر اپنی کرپشن بچانے والے غدار ہیں۔حکومت کو ڈر ہے کہ اگرڈان لیکس کے معاملے میں ایکشن لیا گیا تو کڑی نواز فیملی کی طرف جائے گی ۔ عمران خان نے کہا ہے کہ غلط خبر لیک ہونے پر ایکشن لینا چاہئے، آج پاکستان کو سب سے زیادہ فوج کی ضرورت ہے، باقی تمام ادارے تباہ ہوچکے ہیں، مشرف نے نواز شریف کے ساتھ این آر او کیا اور اسے کہا کہ آپ آرام سے باہر دس سال گزار آئیں، عمران نے کہا حکومت کو ڈر ہے کہ غلط خبر لیک کی تحقیقات ہوئیں تو آخر میں بات شاہی خاندان تک پہنچ جائے گی، ڈکٹیٹروں کا بھی قصور ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain