تازہ تر ین

چین نے زبردست خوشخبری سنا دی …. 3 ارب ڈالر پاکستان آئیں گے

اسلام آباد (اے این این) چینی کمپنیوں کے کنسورشیم نے پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئے 3ارب ڈالر کا فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا جبکہ وزیر اعظم نواز شریف نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت مستحکم اور اقتصادی نقشہ مکمل تبدیل ہوچکا ہے،سی پیک سے خطے میں بڑی تبدیلی آئے گی،زرمبادلہ کے زخائر 23 ارب ڈالرز سے تجاوز کرچکے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے بھی افرار زر میں کمی آئی،سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان خطے کے 10 بہترین ممالک میں شامل ہے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں چینی سرمایہ کاری کیلئے بے پناہ گنجائش موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیر اعظم نواز شریف سے چینی کمپنیوں کے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی ۔وزیر اعظم ہاو¿س میں ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان میں چین کی شراکت داری سے جاری منصوبوں اور نئے پراجیکٹس کے مواقعوں سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی وفد نے وزیر اعظم کو بتایا کہ انھیں حکومت پاکستان کے ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر اعتماد ہے ،چینی کمپنیوں کا کنسورشیم پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئے 3ارب ڈالر کا فنڈ قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے لئے حکومت پاکستان کی اجازت کی ضرورت ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہرآزمائش پر پوری اترنے والی پاک چین دوستی مزید مضبوط ہورہی ہے اور اس میں چینی حکومت اور عوام کا کردار قابل قدر ہے پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے میں بڑی تبدیلی آئے گی، یہ ایک گیم چینجر ہے اور اس سے خطے کے عوام کی زندگیاں تبدیل ہوجائیں گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی سرمایہ کاری کو ترغیب دینے کےلئے خصوصی اقتصادی زونز کا قانون بنایا جارہا ہے امید ہے چینی وفد کی پاکستان میں انفرا اسٹرکچر، توانائی اورمواصلات کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر مفید بات چیت ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ 3 سال کے دوران ملک کی معیشت مستحکم ہوئی ہے اور اقتصادی نقشہ مکمل طورپر تبدیل ہوچکا ہے، پاکستان کے زرمبادلہ کے زخائر 23 ارب ڈالرز سے تجاوز کرچکے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے بھی افرار زر میں کمی آئی ہے جو بتدریج کم ہو رہی ہے، پاکستانی معیشت میں استحکام کوعالمی سطح پرسراہاجارہا ہے۔سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان خطے کے 10 بہترین ممالک میں شامل ہے۔ پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں چینی سرمایہ کاری کیلئے بے پناہ گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرمایہ کار پالیسی ایسے طریقے سے مرتب کی گئی ہے جس سے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے جامع لائحہ عمل فراہم کیا گیا ہے۔چینی سرمایہ کاروں نے کہا کہ انفرا اسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں کی ترقی کے ویژن پر پاکستان میں سرمایہ لا رہے ہیں ، حکومت پاکستان کی منظوری کے بعد پاکستان میں ائیرلائن شروع کرنے کے مواقع پر غور کرنا چاہتے ہیں۔وفد نے کہا کہ وہ پاکستان حکومت کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد پاکستان سے ایک نئی ائرلائن سروس شروع کرنے کے امکانات کا جائزہ لینے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔چینی وفد نے کہا کہ وہ پاکستان کے بنیادی ڈھانچے ، توانائی ، ہوابازی اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ لگانے کیلئے سرگرمی سے عمل پیرا ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain