تازہ تر ین

جشن کا سماں …. دیکئے وجہ

واشنگٹن(خصوصی رپورٹ)سپر پاور ملک کو چلانے کیلئے امریکہ کی طاقتور شخصیت کا انتخاب کل ہوگاجس میں صدر کا چناﺅ الیکٹورل کالج کے ذریعے عوام کی جانب سے کیا جائے گا ، ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ،میجک گراف میں ہلیری کو ٹرمپ پر سبقت حاصل ہے ،امریکی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے ممکنہ دہشت گرد حملوں کے انتباہ کے بعد سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت کردیئے گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں صدارتی انتخابات (کل) منگل کو ہوں گے جس میں صدر کا چنا الیکٹورل کالج کے ذریعے عوام کی جانب سے کیا جائے گا ۔ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے 37 ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے ۔ صدارتی انتخابات کے لئے انتخابی مہم آخری مراحل میں داخل ہوگئی ، دونوں امیدوار ووٹرز کو متاثر کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ انتخابی مہم میں گلوکار اور اداکار بھی کود پڑے ہیں۔ اوہایو میں ہلیری کلنٹن کی ریلی میں معروف اداکار بیونسے اور جے زی نے پرفارم کر کے ہلیری کے حق میں آواز بلند کی۔برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق 45 ویں امریکی صدر بننے کے میجک فیگر کے اعداد و شمار کے مطابق ہلیری کلنٹن 227 جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ 164 ووٹ لینے میں کامیاب ہوں گے۔ اب تمام نظریں 3 اہم ترین ریاستوں فلوریڈا، اوہایو اور پینسلوینا پر لگی ہوئی ہیں، ان ریاستوں میں ہلیری کو ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل ہے۔صدارتی انتخابات کے دوران القاعدہ کے حملوں کے خدشے کے پیش نظر 3 ریاستوں نیویارک، ٹیکساس اور ورجینیا میں میں وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔امریکی خفیہ ایجنسیوں نے ریاستی حکام کو ممکنہ دہشت گرد حملوں سے خبردار کیا ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا خطرہ زیادہ نہیں ہے۔ القاعدہ کے حملوں کے خدشے کے باعث نیویارک شہر اور اس کے گرد و نواح میں پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ نیویارک پولیس کا کہنا ہےکہ وہ خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم اس رپورٹ میں کسی خاص مقام یا ممکنہ حملہ آوروں کی شناخت نہیں بتائی گئی ہے۔امریکی صدارتی انتخاب کا طریقہ کار پاکستان سے مختلف اور پیچیدہ ہے۔ امریکہ میں صدارتی انتخابات نومبر کے پہلے منگل کو شیڈول کیے جاتے ہیں۔ انتخابات کے لئے سرکاری عمارتوں، ڈاک خانوں اور تعلیمی اداروں کو پولنگ اسٹیشنز میں تبدیل کردیا جاتا ہے۔امریکی طریقہ انتخاب کے مطابق صدر کا چنا ﺅ الیکٹورل کالج کے ذریعے عوام کی جانب سے کیا جاتا ہے۔سب سے پہلے امریکی عوام 538 الیکٹرز کا چنا ﺅ کرتے ہیں۔ جیتنے والے صدارتی امیدوارکو حتمی کامیابی کے لئے الیکٹورل کالج کے کم از کم 270 ارکان کے ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔ ریاست کیلی فورنیا سب سے بڑی ریاست ہے جہاں کے الیکٹورل ووٹس 55 ہیں۔اس کے بعد ٹیکساس کا نمبر آتا ہے جہاں 34 الیکٹورل ووٹ ہیں۔ اگر دونوں صدارتی امیدواروں کو 269 ووٹ حاصل ہوں تو امریکی صدر کا فیصلہ ایوان نمائندگان کرتا ہے۔امریکہ کی 11 بڑی ریاستیں ایسی ہیں جن کے مجموعی الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 274 ہے یعنی ایک صدارتی امیدوارگیارہ ریاستوں 274 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے بھی 39 ریاستوں کے نتائج پر برتری حاصل کرسکتا ہے۔ادھرعراق میں جاں بحق پاکستانی نژاد کیپٹن ہمایوں خان کے والد خضر خان کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاکستانی نژاد ووٹرز کو 8 نومبر کو گھروں سے نکل کر زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنا چاہیے تاکہ ملکی سیاست میں ان کی آواز کو اہمیت مل سکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain