واشنگٹن، نیویارک (سپیشل رپورٹر سے) امریکہ میں صدارتی انتخابات کی مہم ختم ہونے کے بعد ریاست ہمپشائر میں پولنگ کا عمل شروع ہوگیا، ڈکش ول گاو¿ں میں آٹھ الیکٹرول ووٹوں میں سے سات کاسٹ ہوئے، ڈیمو کریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن نے چار جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دو ووٹ حاصل کئے۔ اس سے پہلے انتخابی مہم کے آخری روز ے امیدوار آخری روز ووٹوں کو اپنی اپنی جانب مائل کرنے کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف رہے۔ ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے ہی لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں تھیں۔ لوگوں کا جوش و خروش دیکھ کر اس مرتبہ ریکارڈ ٹرن آو¿ٹ متوقع ہے۔ 4 کروڑ 60 لاکھ ووٹرز پہلے ہی مختلف ذرائع سے اپنا رائے حق دہی استعمال کر چکے ہیں، جو مجموعی ووٹرز کا 40 فیصد بنتا ہے۔ جن ریاستوں میں سخت مقابلہ متوقع تھا، دونوں امیدواروں نے اپنی مہم کا آخری دن ان ریاستوں میں گزارا۔ اس وجہ سے نارتھ کیرولینا، فلوریڈا، اوہیو اور دوسری سوئنگ ریاستوں میں معمول سے زیادہ گہما گہمی نظر آئی۔ 538 الیکٹورل ووٹوں میں سے جو امیدوار 270 یا اس سے زائد ووٹ حاصل کرے گا 20 جنوری کو وائٹ ہاو¿س کی چابیاں اس امیدوار کو تھما دی جائیں گی۔ذرائع ابلاغ نے مختلف اداروں کی جائزہ رپورٹیں جاری کی ہیں جن میں ڈیموکریٹ ہلیری کلنٹن کی کامیابی کے واضح امکانات ظاہر کئے گئے ہیں۔ امریکی روایات کے مطابق انتخاب والے دن جب تک ووٹنگ کا وقت ختم نہ ہو جائے، ایگزٹ پولز اور جائزہ رپورٹیں جاری نہیں کی جاتیں، لیکن ایک رات پہلے اخبارات عوامی رحجان کو ظاہر کر سکتے ہیں۔ صدارتی انتخاب کی ابتدائی پولنگ کے مطابق ہلیری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر چار پوائینٹس کی برتری حاصل ہے۔انتخابی مہم کے ختم تک ہونے ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کو انتخابی پولز میں برتری حاصل ہے۔ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے مہم کے آخری دن ا±ن ریاستوں کا دورہ کیا جہاں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔دونوں صدارتی امیدواروں نے مشی گن، شمالی کیرولائنا اور پینسلوینیا میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔کلنٹن نے ووٹروں پر زور دیا کہ وہ ایک ’پرامید، سب کو ساتھ لے کر چلنے والے اور بڑے دل والے امریکہ‘ کی پشت پناہی کریں، جب کہ ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو بتایا کہ ان کے پاس ’بدعنوان نظام کو ہرانے کا بہت زبردست موقع ہے۔‘صدارتی انتخاب میں ابتدائی پولنگ کے مطابق ہلیری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر چار پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ پولنگ سے ایک دن قبل بھی بڑی تعداد میں عوام نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ہسپانوی شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے۔ توقع ہے کہ ان کی اکثریت ہلیری کلنٹن کو ووٹ دے گی۔ریاست اوہائیو، شمالی کیرولائنا، پینسلوینیا اور فلوریڈا میں کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے۔امریکہ میں تمام ریاستوں میں الیکٹورل کالج کے ووٹوں کی مجموعی تعداد 539 ہے۔ امریکہ کا صدر بننے کے لیے ضروری ہے کہ کامیاب امیدوار 270 ووٹ حاصل کرے۔