تازہ تر ین

ھارت کا بھاری ہتھیاروں سے پھر حملہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک‘ نیوزایجنسیاں) بھارتی فورسز کی وادی نیلم سیکٹر پر بلااشتعال گولہ باری کی جارہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نیلم سیکٹر میں بلااشتعال گولہ باری کررہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج نے حالیہ تناﺅ کے دوران پہلی مرتبہ بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔ وادی نیلم میں شاہ کوٹ اور ملحقہ سیکٹر پر بلااشتعال شیلنگ کررہا ہے۔ بھارتی فوج کیل سیکٹر پر بھی بلااشتعال مارٹر شیلنگ کررہی ہے۔ آئی ایس پی آر ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی بلااشتعال شیلنگ کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے‘ پاک فوج بھارت کی دفاعی پوسٹوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ دوسری طرف پاکستان نے بھارتی فورسز کی جانب سے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی اور بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران بھارت نے سیز فائر کی 222 مرتبہ خلاف ورزیاں کی ہیں ¾184 ایل او سی اور 38 خلاف ورزیاں ورکنگ باﺅنڈری پر ہوئیں ¾بھارت سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات سے پاکستان کو آگاہ اور دانستہ دیہاتوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرے۔ بدھ کو پاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنہا کو ایک بار پھر دفتر خارجہ طلب کر کے8 نومبر کو بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بٹل اور خیراتا سیکٹرز میں بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی پر احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیاءو سارک ڈیسک نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور 8 نومبر کو ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے چار بے گناہ سویلین کی شہادت اور دیگر سات کے زخمی ہونے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ترجمان کے مطابق رواں سال کے دوران بھارت نے سیز فائر کی 222 مرتبہ خلاف ورزیاں کی ہیں جن میں 184 ایل او سی اور 38 خلاف ورزیاں ورکنگ باﺅنڈری پر ہوئیں۔ بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 26 سویلین شہید اور 107 زخمی ہو چکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نے بھارت پر زور دیا کہ وہ سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات سے پاکستان کو آگاہ اور دانستہ دیہاتوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرے۔ اس کے علاوہ بھارت ایل او سی پر امن برقرار رکھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain