تازہ تر ین

ٹریفک نظام میں غفلت, اہم احکامات جاری

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور سمیت صوبے کے بڑے شہروں میں ٹریفک نظام کی خراب صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اوراس ضمن میں متعلقہ اداروں کی سخت سرزنش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو اب جاگنا ہوگا، زبانی جمع خرچ کی بجائے کام کرکے دکھانا ہوگا اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی۔ ٹریفک جام اور سڑکوں پر عوام کو گھنٹوں انتظار کی کوفت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پنجاب حکومت نے متعلقہ اداروں اور محکموں کو وسائل فراہم کئے ہیں تو انہیں نتائج بھی دینا ہوں گے۔ صوبہ بھر میں انفراسٹرکچر کی بہتری، سڑکو ںکی کشادگی، فلائی اوورز اور انڈرپاسز کی تعمیر سے ٹریفک کے بہاﺅ میں بہتری آنے کی بجائے آج بھی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے جو کہ قابل افسوس ہے۔ وہ آج یہاں لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں ٹریفک نظام کی صورتحال اور اسے بہتر بنانے کے حوالے سے اصلاحات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج لاہور سمیت صوبے کے دیگر بڑے شہروں میں عوام کو ٹریفک کے مسائل کا سامنا ہے اور انہیں گھنٹوں انتظار کی کوفت سے گزرنا پڑتا ہے۔ عوام کے ساتھ سرکاری ملازمین، طلبا و طالبات اور دیگر طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی دفاتر میں بروقت پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے جو کہ افسوسناک ہے۔ آبادی بڑھنے کے ساتھ ٹریفک مینجمنٹ کے نئے چیلنجز پر پورا اترنا اور اس مقصد کیلئے جامع منصوبہ بندی کرنا متعلقہ اداروں اور محکموں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود ٹریفک نظام کے حوالے سے عوام کو پیش آنے والی مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہوں، میں صوبے کے عوام اور اللہ کو جوابدہ ہوں۔ عوام نے مجھے اپنی خدمت کیلئے منتخب کیا ہے اور ان کی مشکلات حل کرنا میری اولین ذمہ داری ہے۔ میرے شب و روز نظام کی بہتری اور عوام کو ہرممکن سہولتوں کی فراہمی پر صرف ہوتے ہیں۔ مجھے کسی صورت ٹریفک نظام کی موجودہ صورتحال برداشت نہیں۔ متعلقہ محکمے اور ادارے اگر تسلسل کے ساتھ ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے منصوبہ بندی کرتے، جدید ٹیکنالوجی اور ٹریفک مینجمنٹ کیلئے اقدامات کرتے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ شہروں کی سڑکوں پر ٹریفک کو رواں دواں رکھ کر عوام کو سہولت فراہم کی جاسکتی ہے اور یہ ایک ایسی خدمت ہے جس پر عوام آپ کو دعائیں دیں گے کیونکہ عوام چاہتے ہیں کہ انہیں اس ضمن میں بہترین خدمات میسر ہوں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور عالمی بینک سمیت بین الاقوامی ادارے آج پاکستان میں تیز رفتار ترقی اور غربت کی شرح میں نمایاں کمی کابرملا اعتراف کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تیز رفتار ترقی اور غربت کی شرح میں کمی موجودہ حکومت کی کامیاب اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر بھی ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے کلچر کو پروان چڑھایا گیا ہے۔آج پنجاب سمیت ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے رفتار اور معیار کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہیں۔ پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے کلچر کو فروغ دے کر اربوں روپے کی بچت کی گئی ہے۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زےر صدارت آج ےہاںاعلی سطح کااجلاس منعقد ہوا،جس مےںعوام کی فلاح وبہبود کےلئے جاری ترقےاتی پروگرامز پر پےش رفت کا جائزہ لےا گےا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے شہری ودےہی علاقوں مےں اربوں روپے کی لاگت سے عوامی فلاح کے منصوبوں پر تےزی سے کام جاری ہے ۔انہوںنے کہا کہ ترقےاتی منصوبوں کامحور عام آدمی کی ترقی و خوشحالی ہے ۔ترقےاتی پروگرامز کے ثمرات عام آدمی تک ہر صورت پہنچنے چاہئےں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے ترقےاتی منصوبوں مےں شفافےت اورمعےار ےقےنی بنانے کےلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کی پالےسی اپنائی ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain