تازہ تر ین

مختلف شہروں میں بارش, سموگ میں کمی

لاہور، کامونکی، فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ، گجرات، قلات (نمائندگان خبریں) صوبائی دارالحکومت لاہور میں وقفے وقفے سے بارش اور آسمان پر بادلوں کے ڈیرے اور ہلکی ہلکی سرد ہائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور ٹھنڈک میں اضافہ ہو گیا۔ وادی نیلم کے پہاڑوں پر رات بھر برف پڑنے سے سردی نے مزید زورپکڑ لیا ،دوسری طرف لاہور، ساہیوال، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ حافظ آباد اور گجرات سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں ہلکی بارش نے موسم کو ایک دم تبدیل کردیا ، جس پر لاہور کے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا،جنہیں اسموگ ختم ہونے کی امیدہوگئی ہے۔پنجاب میں حافظآباد میں بادل گرجنےاور زوروں سے برسے، تو سب جل تھل ایک ہوگیا اورسردی میں اضافہ ہوگیا ، ادھر گجرات اور میانوالی میں بھی صبح سے ہی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔جبکہ بالائی علاقوں میں بھی سردی بڑھ گئی وادی نیلم کی بالائی وادی کے علاقے گریز میں رات بھر برف باری جاری رہی، جس کے بعد یخ بستہ ہواﺅں نے موسم کو مزید ٹھنڈا کردیا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں جزوی طور پر مطلع ابرآلود رہے گا۔تاہم کوہاٹ، بنوں ڈویڑن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور ، سرگودھا ، فیصل آباد میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ قلات اور گردنواح کے علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے ہیں سائیبیریا سے آنے والے سرد اور یخ بستہ ہواﺅں کی وجہ سے قلات میں درجہ حرارت ایک دم نیچے چلاگیا ہیں محکمہ موسمیات قلات کے مطابق قلات اور گردنواح میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی -4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات قلات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو نے کا امکان ظاہر کیا ہے، دوسری جانب قلات میں سوئی گیس کی مکمل بندش اور بجلی کی پندرہ گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہیں شدید سردی میں سوئی گیس پریشر مکمل غائب ہو نے سے شہری ٹھٹھر نے پر مجبور ہیں قلات میں سوئی گیس حکام کی جانب سے گیس کی مکمل بندش پر قلات کے شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہیں جبکہ کیسکو حکام بھی قلات کے شہریوں پر ظلم زیادتی بھی جاری ہیں اور قلات شہر میں چابیس گھنٹوں میں صرف نو گھنٹے بجلی فراہم کیا جارہا ہیں چوبیس گھنٹوں میں بجلی صرف نو گھنٹے کیسکو کی ظلم و زیادتی کا ثبوت ہیں جبکہ شدید سردی کی وجہ سے نزلہ زوکام گلے اور سینے کی بیماریا ں عام ہو گئے ہیں خصوصاََ بچے اور عمر رسیدہ لوگ ان بیماریوں سے تیزی سے متاثر ہو رہے ہیں۔ کامونکی میں موسم سرما کی پہلی بارش نے ہی سروس روڈ کی تعمیر کا پول کھول دیا،نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے ساڑھے چھ کروڑ روپے کی لاگت سے نوتعمیرشدہ سروس روڈ ز پر پانی کھڑا ہوگیا، قوم کے ساڑھے چھ کروڑ روپے کھوکھاتے جانے کا خدشہ۔ محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، گوجرانوالہ اور لاہور میں بھی بارش کی نوید سنائی ۔ فیصل آباد، سرگودھا اور ساہیوال ڈویژن میں بھی چند مقامات پر تیز ہواو ں کے ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہاتاہم گوجرانوالہ،سرگودھا اور ملتان ڈویژن میں کہیں کہیں بارش ہوئی جبکہ سب سے زیادہ بارشپنجاب : چکوال 04،ساہیوال،سرگودھا،منڈی بہاوالدین 02، میاانوالی سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: قلات منفی 04، سکردو منفی 03، کوئٹہ، ہنزہ منفی 01، جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 13، اسلام آباد 09، کراچی 17، پشاور 11، گلگت 01، چترال 02، کوئٹہ اور ہنزہ میں منفی 1ریکارڈ کیاگیا ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain