تازہ تر ین

امریکہ میں ہنگامے ،توڑ پھوڑ جاری, فنکار ملک چھوڑنے کیلئے تیار

نیویارک(سپیشل رپورٹر سے)امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلم مخالف بیانات اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کے اعلان پر قائم جبکہ امریکا بھر میں نومنتخب صدر ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے، کئی شہروں میں مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر دیں اور توڑ پھوڑ کے واقعات بھی پیش آئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے مطالبے پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر تو موجود رہی مگر خود ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی ویب سائٹ سے کئی ہفتوں تک یہ ویڈیو غائب رہی تھی ٹرمپ مہم حکام کا کہنا ہے کہ تیکنیکی خرابی کے باعث بیان ہٹ گیا تھا اسے واپس پوسٹ کردیا گیاہے۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر یقینی جیت پر امریکی عوام صدمے سے باہر نہ آسکے دارالحکومت واشنگٹن، نیویارک، لاس اینجلس اور دیگر شہروں میں تیسرے روز بھی ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ٹرمپ کی جیت پر مظاہرین نے زبردست غم و غصے کا اظہارکیا کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اورسڑکوں کو بلاک کرکے ٹریفک بھی معطل کردیا ۔ریاست فلوریڈا جہاں ٹرمپ معمولی برتری سے جیتے تھے وہاں بھی ان کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ مظاہرین نے سڑکوں کو بلاک کر دیا، مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ ٹرمپ کی نفرت والی پالیسی فلوریڈا میں نہیں چلے گی۔اس موقع پر پولیس کی گاڑیاں بھی مظاہرین کے اطراف موجود تھیں اور پولیس اہلکار موٹرسائیکلوں پر بھی ہجوم کے ساتھ ساتھ چلتے رہے۔ ادھر جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں بھی ہزاروں افراد نے سڑکوں پر مارچ کیا اور ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کی۔پولیس نے احتجاج کرنے والے 200کے قریب مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ ہالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ ملی سائرس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی میرے لئے کسی ڈراﺅنے خواب سے کم نہیں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدربننے پر امریکہ میں مظاہرے جاری ہیں ، ہالی ووڈ فنکاروں نے بھی اس پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اورکئی اداکار امریکہ چھوڑنے کی باتیں کرنے لگے ہیں، ہالی ووڈ اداکارہ باربرا اسٹریسنڈ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے یقین نہیں آتا کہ میں کینیڈا سمیت کسی بھی مل جانے کیلئے تیار ہوں۔ اداکار برائن کرانسٹن نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد اب میں یقینا کہیں اور منتقل ہوجاو¿نگا، یہ میرے لئے کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں ہے، نوجوان گلوکارہ ملی سائرس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی میرے لئے ڈراو¿نے خواب سے کم نہیں میں یہاں سے چلی جاو¿نگی۔ مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے والی مسلمان لڑکیوں اور خواتین پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے ساتھ ہی مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز واقعات سامنے آنے لگے، کیلیفورنیا کی سین جوز یونیورسٹی میں سفید فام نوجوان امریکی نے مسلمان خاتون پر حملہ کرکے حجاب اتار دیا۔لوزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی میں بھی ایک 18 سالہ باحجاب مسلم طالبہ پر 2 امریکی نوجوانوں نے حملہ کیا جبکہ لوزیانا یونیورسٹی انتظامیہ نے مسلم طالبہ پر حملے کو جھوٹ پر مبنی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔سان ڈیاگو یونیورسٹی کیمپس میں باحجاب مسلم لڑکیوں پر کیمپس کے قریب پارکنگ پلازہ میں حملہ کیا گیا، حملہ آور لڑکیوں سے گاڑی کی چابیاں چھین کر فرار ہو گیا۔نیویارک کے ٹینڈم سکول آف انجینئرنگ میں نماز کی جگہ پر بھی نفرت انگیز تحریر لکھی گئی ہے، مسلمان طلبا کا کہنا ہے کہ امریکہ میں پھیلنے والے تعصب سے تعلیمی ادارے بھی محفوظ نہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain