تازہ تر ین

شہید بی بی کے وفادار …. جہانگیر بدر انتقال کر گئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر انتقال کر گئے۔ دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے بانی ارکان میں شامل جہانگیر بدر گردوں کے مرض میں بھی مبتلا تھے۔ جہانگیر بدر کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث رات گئے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے انہیں گردوں کی تکلیف تھی۔ جہانگیر بدر نے زمانہ طالب علمی سے ہی سیاست میں حصہ لینا شروع کر دیا تھا۔ وہ لاہور میں، یونیورسٹی کے ایام میں طلبہ یونین کے صدر بھی منتخب ہوئے تھے۔بطور نوجوان پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو سے ملے اور پھر پی پی پی میں شامل ہو کر ا±ن کی حمایت کا فیصلہ کیا۔ وہ پی پی پی میں شمولیت کرنے والے پہلے طلبہ گروپ میں شامل تھے۔ایوب خان اور یحیٰی خان کی آمریت کے دنوں میں انہوں نے کئی بار گرفتاریاں پیش کیں۔ وہ جنرل ضیاالحق کے دور میں بھی متعدد بار گرفتار کیے گئے۔ان کی حالیہ ترین قید جنرل پرویز مشرف کے دور میں تھی۔ اکثر وہ سیاسی وابستگی اور سیاسی سرگرمیوں کی بنا پر ہی پابندِ سلاسل کیے جاتے رہے۔سیاسی مصروفیات اور بدستور قید و بند کے باوجود، انہوں نے ایم اے اور ایل ایل بی کی ڈگریاں حاصل کیں۔سخت جیالا تصور ہونے والے بدر نے پارٹی کے تنظیمی عہدوں پر بھی مختلف حیثیت میں خدمات سرانجام دی ہیں۔وہ مختلف انتخابات میں، رکن قومی اسمبلی اور سینیٹر بھی منتخب ہوئے۔ وہ بینظیر بھٹو کی وزارتِ عظمی کے دوران وفاقی وزیر کے طور پر کابینہ کا حصہ رہے۔بطور سنیٹر، بدر نے ایوانِ بالا کی مختلف قائمہ کمیٹیوں کے لیے بھی خدمات انجام دیں۔ وہ ایوان میں اپنی پارٹی پالیسی کی تشریحات کرتے ہیں۔بدر کا نام این آر او سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل رہا اور جب سپریم کورٹ نے این آر او کو کالعدم قرار دیا تو احتساب عدالت نے انہیں بھی پیش ہونے کا حکم دیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain