تازہ تر ین

لاہور کی مخصوص نشستوں پر کل پولنگ …. تیاریاں مکمل

لاہور(خصوصی رپورٹ)صوبے کی واحد میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور 35 ضلع کونسلوں اور 11میونسپل کارپوریشنوں میں خواتین، کسان، مزدور، یوتھ اور ٹیکنو کریٹس کی مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ کل ہوگی۔ بلدیاتی اداروں کے براہ راست منتخب ہونے والے ممبران ووٹ ڈال سکیں گے۔ الیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ بیلٹ باکس، بیلٹ پیپر، پولنگ بیگ و دیگر سامان پولنگ سٹیشن پر پہنچا دیا گیا ہے۔ پولنگ لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ہیڈ آفس جناح ہال سمیت ہر بلدیاتی ادارے کے اپنے اپنے ہیڈ آفس میں ہوگی۔ پولنگ سٹیشنوں پر اپنی اپنی جماعتوں کی طرف سے تعینات پولنگ ایجنٹ موبائل فون اپنے پاس نہیں رکھ سکیں گے۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کیلئے کل 89 امیدوار میدان میں جن میں 45 خواتین، 10 کسان/ مزدور، 3 یوتھ، 26 غیر مسلم اور 5 ٹیکنو کریٹس ہیں۔ 35 ضلع کونسلوں کیلئے 1584 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 741 خواتین، 326 کسان/ مزدور، 101 یوتھ، 297 غیرمسلم اور 119 ٹیکنوکریٹس امیدوار ہیں۔ 11 میونسپل کارپوریشنوں کیلئے کل 306 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 145 خواتین، 57 کسان/ مزدور، 10 یوتھ، 51 غیر مسلم اور 34 ٹیکنوکریٹس امیدوار ہیں۔ پنجاب میں جہاں بلدیاتی اداروں کی 2284 نشستیں خالی رہ گئی ہیں، وہیں لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں میں میونسپل کمیٹی کی صرف غیرمسلم کی ایک نشست کیلئے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ میونسپل کارپوریشنوں میں 18 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں جن میں 3 خواتین، 6کسان/ مزدور، 2 یوتھ، 3 غیرمسلم اور 4ٹیکنوکریٹس ہیں جبکہ 35 ضلع کونسلوں میں 47 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں جن میں 25 خواتین، 5یوتھ، 12غیرمسلم اور 5 ٹیکنوکریٹس ہیں۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور میں کوئی بلامقابلہ کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔
مخصوص نشستیں انتخابات


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain