تازہ تر ین

کرپشن سکینڈل, 10لاکھ افراد”صدر“ کیخلاف سڑکوں پرآگئے

سئیول(اے ایف پی) کرپشن سیکنڈل پر جنوبی کوریا کے دارالحکومت سئیول میں شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے ملکی صدر پارک گون کے خلاف ایک انتہائی بڑے مظاہرے میں شرکت کی ہے، یہ لوگ کرپشن سیکنڈل کے تناظر میں خاتون صدر سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کررہے تھے، مظاہرے کے منتظمین کے مطابق اس احتجاج میں10 لاکھ کے قریب لوگ شریک تھے، مظاہرے کی سکیورٹی کیلئے حکام نے پچیس ہزار پولیس اہلکار تعینات کررکھے تھے، اس مظاہرے میں سکولوں کے نو عمر طلباءبھی شامل تھے۔ مظاہرین مطالبہ کررہے تھے کہ وہ بہتر انداز میں اپنے فرائض انجام دینے میں ناکام رہی ہیں لہذا وہ اپنے منصب سے مستعفیٰ ہوجائیں، ملک میں ہونے والے مظاہروں کو گزشتہ ایک دہائی کے دوران سب سے بڑے حکومت مخالف مظاہرے قرار دیا جارہا ہے، رپورٹ کے مطابق حکومت کی مظاہرین سے پرامن رہنے کی اپیل کے باوجود ویک اینڈ پر حکومت مخالف مظاہرین پر قابو پانے کیلئے پولیس کے25 ہزار اہلکاروں کو دارالحکومت سئیول میں طلب کرلیا تھا، ایوان کے صدر کے ترجمان یونگ یون کک نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سخت عوامی رد عمل سامنے آسکتا ہے، جنوبی کوریا کے نائب وزیر اعظم لی جون سک نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مظاہروں کے دوران عوام تعاون کرینگے تاکہ مظاہروں کی قانونی حیثیت برقرار رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain