لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بغیر پروٹوکول ڈسٹرکٹ ہسپتال ننکانہ کا اچانک دورہ، صفائی کا معیار نہ ہونے پر ایم ایس کی سرنرش، عوام کا خادم ہوں تمارا نہیں، پیر کے روز شہباز شریف نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایمرجنسی وارڈ اور ڈائلسز یونٹ کا معائنہ کیا، شہباز شریف نے ڈائلسز یونٹ میں زیر علاج مریضوں سے معالجے کیلئے فراہم کی جانیوالی سہولتوں کے بارے میں پوچھا، انہوں نے بعض جگوں پر صفائی معیار کے مطابق نہ ہونے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا، جب تک مریضوں کو تسلی بخش علاج مہیا نہیں ہو جاتا ہسپتالوں کے دورے کرتا رہوں گا، جب کوئی مریض کہتا ہے میرا علاج ٹھیک ہو رہا ہے تو میرا خون بڑھ جاتا ہے، عوام کا اطمینان ہی میری کامیابی ہے، وزیراعلیٰ نے ایم ایس کو کہا کہ میں عوام کا خادم ہوں اور ان کیلئے سب کچھ کر رہا ہوں لیکن آپ کا ملازم نہیں ہوں وہ میں یہاں آکر کروں ہسپتالوں کی صورتحال بدلنے کا تہیہ کر لیا ہے اور وسائل میں کوئی کمی نہیں کرنے دیں گے۔