کراچی(خصوصی رپورٹ)پاکستان کیلئے پہلا ڈرون بنانے والی کمپنی نے اب ایک اور جدید ترین ڈرون طیارہ تیار کر لیا ہے۔ پاکستان کیلئے براق نامی پہلا ڈرون تیار کرنے والی پرائیویٹ پاکستانی کمپنی نے اب پہلے سے بھی جدید ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرا دی ہے، نیا ڈرون فضا میں 15 گھنٹے تک پرواز کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی سمیت دیگر مقاصد کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔