تازہ تر ین

نئے سپہ سالار کی دوڑ …. آزاد کشمیر بھی قرعہ میں شامل

لاہور (سیاسی رپورٹر) آرمی چیف کی دوڑ میں شامل ہونے والے 5 ویں امیدوار جنرل اکرام الحق حکومت آزادکشمیر کے سابق سینئر وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری صحبت علی مرحوم کے صاحبزادے ہیں ان کے ایک بھائی چودھری انوارالحق آزادکشمیر اسمبلی کے سپیکر رہ چکے ہیں۔ دوسرے بھائی ڈاکٹر انعام الحق پی پی پی آزادکشمیر کے نائب صدر ہیں ان کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقہ بھمبر سے ہے۔ لارنس کالج گھوڑا گلی اور ایبٹ آباد پبلک سکول میں ابتدائی تعلیم کے بعد پاکستان ملٹری اکیڈمی کے 64 ویں لانگ کورس میں شمولیت اختیار کی۔ ستمبر 1981ءمیں بطور سیکنڈ لیفٹیننٹ آزادکشمیر رجمنٹ کی مایہ ناز بٹالین میں شمولیت اختیار کی۔ امریکہ سے ایک سالہ اعلیٰ عسکری کورس پاس کر رکھا ہے۔ اقوام متحدہ کے مشن میں اردن اور بوسنیا میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ لائن آف کنٹرول کے فرائض انجام دینے کے علاوہ گلگت میں جنرل آفیسر کمانڈنگ تعینات رہے۔ جنرل ہیڈکوارٹرز میں بطور میجر جنرل انتہائی اہم آپریشنل ذمہ داریاں نبھائیں۔ گوجرانوالہ کور کمانڈر سے قبل انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایلویشن رہ چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق کور کمانڈر گوجرانوالہ کے ساتھ آج کل ناردرن لائٹ انفنٹری رجمنٹ کے کرنل کمانڈنگ کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔مجموعی طور پر فہرست میں 10 پوزیشن پر ہیں لیکن ان کا نام کی شمولیت کے بعد پانچ ناموں پر غور نہیں کیا جا رہا مگر دوڑ میں شامل ہونے والوں کی تعداد پانچ ہے۔ اگر انہیں آرمی چیف مقرر کیا جاتا ہے تو آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے پہلے آرمی چیف ہونگے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل آزادکشمیر کے رہائشی جنرل عزیز خان چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی رہ چکے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain