لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ےہاں برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن(Mr.Boris Johnson) نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ، مختلف شعبوں میںتعاون بڑھانے اورمسئلہ کشمےر سمےت اہم علاقائی امو رپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران لندن مےں جناح کانفرنس کے انعقاد پراتفاق کےاگےا۔برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے پنجاب کی تیز رفتار ترقی کیلئے مثالی اقدامات پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ آپ نے صوبے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے شاندار اقدامات کئے ہیںخصوصاً تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر کی بہتری اور دیگر شعبوں میں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے نمایاں کام کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ دورہ لاہور کے دوران میرااورمےرے وفد کا شاندار استقبال کیا گیا ہے اور میں اس دورے کے دوران زبردست پذیرائی پروزےراعلیٰ کا شکرگزار ہوںاورمجھے ےہاں جو محبت اورعزت دی گئی ہے اسے مےں کبھی بھلانہےں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان خصوصاً پنجاب کےساتھ اپنے تعلقات کو غیرمعمولی اہمیت دیتا ہے کیونکہ پنجاب پاکستان کا معاشی انجن ہے اور ےہاں معاشی ترقی کی رفتار بھی تےزہے۔برطانےہ پنجاب حکومت کےساتھ ہر طرح کے تعاون کو مزید فروغ دے گا اور پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں مےںشراکت داری کو مزید بڑھائیں گے۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ پنجاب خصوصاً لاہور میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیںاورےہاں پر سےاحت کو فروغ دے کرمعاشی و تجارتی سرگرمےوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ برطانےہ اور پاکستان کے درمےان تجارتی و معاشی تعلقات مےں اضافہ ہونا چاہےے۔ پنجاب کے مختلف شعبوں مےں سرماےہ کاری کے غےر معمولی مواقع سے مستقبل میں برطانوی کمپنیاں فائدہ اٹھانے کے امکانات کا جائزہ لےں گی اوراس ضمن مےں پاکستان کےساتھ روابط بڑھائےں گے کےونکہ پاکستان اےک غےر معمولی اہمےت کا حامل ملک ہے اوراس کی معےشت تےزی سے ترقی کررہی ہے۔برطانوی وزیر خارجہ نے وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی جانب سے لندن میں جناح کانفرنس کے انعقاد کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں جناح کانفرنس کے انعقاد کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے،بلاشبہ ےہ اےک اہم اےونٹ ہوگا۔برطانوی وزےر خارجہ نے لاہور شہرکی خوبصورتی کی تعرےف کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ شہر مےں مےٹرو بس سروس رواں دواں ہے اوراورنج لائن مےٹرو ٹرےن کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے تاہم اتنے بڑے شہر مےں انڈرگراو¿نڈ رےل سسٹم کی بھی ضرورت ہے اور اس ضمن مےں برطانےہ تعاون اورمہارت فراہم کرنے کےلئے تےار ہے۔انہوںنے کہا کہ برطانےہ مسئلہ کشمےرکو سمجھتا ہے اور تنازعات ہمےشہ بات چےت کے ذرےعے ہی حل ہوتے ہےں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے وزےراعظم محمد نواز شرےف نے بھارتی وزےراعظم کی تقرےب حلف برداری مےں شرکت کر کے اےک مثبت پےغام دےا، خطے کی ترقی کےلئے پائےدار امن ضروری ہے ۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے برطانوی وزےر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ پاکستان کا ایک اہم تجارتی و معاشی پارٹنر ہے اور دونوں ملکوں کے درمےان تارےخی دوستانہ تعلقات موجود ہےں۔ برطانیہ کے بین الاقوامی ترقیاتی ادارے (ڈیفڈ) کی جانب سے تعلیم، صحت اور سکل ڈویلپمنٹ کیلئے تعاون لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں برطانوی ٹیکس پیئرز کے پیسے کا انتہائی شفاف اور درست استعمال یقینی بنایا گیا ہے۔اےک اےک پائی شفافےت کے ساتھ عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کی جارہی ہے۔پاکستان مےں جمہورےت کے استحکام مےں بھی برطانےہ کا کردارقابل ستائش ہے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ساڑھے تین برس کے دوران دہشت گردی کے خاتمے اور توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کئے گئے ہیںجن کے انتہائی مثبت اثرات سامنے آئے ہےں اور آج پاکستان پہلے سے زیادہ محفوظ، پرامن اور معاشی طور پر مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیںاورہزاروں پاکستانےوں نے اپنی قےمتی جانوں کے نذرانے دےئے ہےں۔سےاسی و عسکری قےادت نے اتفاق رائے کےساتھ دہشت گردی کےخلاف فےصلہ کن جنگ کا آغاز کےا اور اس جنگ مےں پاکستان کو شاندار کامےابےاں ملی ہےں۔پنجاب حکومت نے صوبے مےں انسداد دہشت گردی فورس تشکےل دی ہے جسے انتہائی پےشہ ورانہ انداز مےں تربےت دی گئی ہے اورےہ فورس دہشت گردوں کی سرکوبی کےلئے ہراول دستہ ثابت ہورہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کےلئے مزےد آگے بڑھنا ہے اور دہشت گردی کےخلاف جنگ جےتنے کیلئے بندوق کی گولی کے ساتھ سماجی و معاشی اقدامات بھی ضروری ہیں۔ اوراس ضمن مےں پنجاب حکومت نے بے مثال فلاحی پروگرام شروع کررکھے ہےں۔ معاشرے سے انتہاپسندانہ رجحانات کے خاتمے کیلئے مائنڈسیٹ کو تبدیل کرنا ہے اور اس ضمن میں کثیرالجہت نوعیت کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے اےنٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لےبر کا خاتمہ کردےا ہے اوران بھٹوں پر محنت مزدوری کرنے والے بچوں کو سکول داخلہ کراےا گےا ہے اور ان کے تمام اخراجات پنجاب حکومت برداشت کررہی ہے۔ 70ہزار سے زائد بچوں کو چائلڈ لےبر سے نکال کر تعلےم کےلئے سکولوں مےں لاےاگےا ہے ۔پنجاب کے سکولوں مےں اربوں روپے کی لاگت سے بنائی جانے والی آئی ٹی لےبز سے طلباو طالبات جدےد علوم سے آراستہ ہورہے ہےں۔ اسی طرح پنجاب کے کم ترقی ےافتہ اضلاع مےں انتہائی غرےب طلبا و طالبات کےلئے دانش سکولزبنائے گئے ہےں جن کامعےارےورپ کے تعلےمی اداروں کے ہم پلہ ہے اور دانش سکولز مےںسمارٹ بورڈ کے ذرےعے طلبا و طالبات کو تعلےم دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں انڈر گراﺅنڈ ریل میٹرو پراجیکٹ کیلئے برطانوی برطانوی تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔ اس موقع پربرطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈرےو (Mr.Thomas Drew)،ڈےفڈ پاکستان کی سربراہ جوانا رےڈ(Ms.Joanna Reid)، خصوصی مشےر لےام پارکر(Mr.Liam Parker)، ڈائرےکٹورےٹ برائے جنوبی اےشےاءاور افغانستان کے ڈائرےکٹراون جنکنز(Mr.Owen Jenkins) کے علاوہ صوبائی وزراءرانا ثناءاللہ ،رانا مشہود احمد،عائشہ غوث پاشا،چےف سےکرٹری،چےئرمےن منصوبہ بندی وترقےات ،سےکرٹری داخلہ اوراعلی حکام بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پاکستان میں سویڈن کی سفیر انگریڈ جوہانسن(Ms. Ingrid Johansson) نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ، سیاحت سمیت مختلف شعبوں میںتعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کےاگےا۔وزےراعلیٰ شہباز شرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سویڈن کے مابین دوستانہ اور معاشی تعلقات موجود ہیںاور پنجاب میں متعدد سویڈش کمپنیاں پہلے ہی کام کر رہی ہیں۔سویڈن کے اشتراک سے پنجاب میں وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم متعارف کرایا گیا ہے اوراس سسٹم کے تحت کالاشاہ کاکو میں پہلا جدید سنٹر قائم کےاگیا ہے جبکہ ایسے سنٹر پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بنائے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت اور سویڈن کے مابین ڈرائیونگ ٹرےننگ سکولوں کے قیام اورڈرائےونگ لائسنسوں کے اجراءکے حوالے سے تعاون بڑھاےا جائے گا اور مرحلہ وار پروگرام کے تحت اس پروگرام کو پورے پنجاب تک پھےلاےا جائے گا۔مختلف شعبوں کی بہتری کیلئے سویڈن کی تکنیکی معاونت کا خیرمقدم کریں گے اور ان کی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے حتمی تجاویز مرتب کرکے پیش کی جائیں۔اس موقع پر سویڈن کی سفیر انگریڈ جوہانسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کےساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت کو ٹرانسپورٹ، سالڈویسٹ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیگر شعبوں میں تکنیکی معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مجتبیٰ شجاع الرحمن، صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹریز صنعت، ٹرانسپورٹ اور چیئرمین ٹاسک فورس انفارمیشن اینڈ کلچر محمد مالک بھی اس موقع پر موجود تھے۔