تازہ تر ین

موسم کی خرابی…. جیت کس کی جھولی میں

بولاوایو(ویب ڈیسک) موسم کی مہربانی نے زمبابوے کو ٹرائنگولر سیریز کے فائنل میں پہنچا دیا، میزبان ٹیم آج سری لنکا کا سامنا کرے گی۔بارش سے متاثرہ لیگ کے اختتامی میچ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف زمبابوے نے ڈی ایل سسٹم پر 5 رنز سے کامیابی سمیٹی، سکندر رضا نے 76 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اختتامی بیٹسمین ٹینڈائی چیسورو 42 پر ناٹ آﺅٹ رہے، ناکام ٹیم کے جوناتھن کارٹر43 رنز ناٹ آﺅٹ بناکر نمایاں رہے۔کوئنز اسپورٹس کلب پر زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،آغاز پراعتماد نہیں رہا، اوپنر برائن چیری 19 رنزکے بعد ون ڈان بیٹسمین ہیملٹن مساکیڈزا 20 رنز بنا کر چلتے بنے، اس کے بعد ویسٹ انڈین بولرز وقتی طور پر کھیل پر حاوی ہوئے تاہم مڈل آرڈر میں سکندر رضا نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا، دوسرے اینڈ سے کھلاڑیوں کی آمدورفت جاری رہی، کریگ ایروائن 7، سین ولیمز0 ، پیٹر مور13 اور کپتان گریمی کریمرایک رن بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔سکندر نے آٹھویں وکٹ کیلئے ٹریپانو (15) کے ہمراہ 38 رنز جوڑے، اس کے بعد سکندر اور ٹینڈائی چیسورو نے نویں وکٹ کیلئے91کی ناقابل شکست پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کا مجموعہ مقررہ 49 اوورز میں 8 وکٹ پر 218 تک پہنچایا، دیویندرا بشو اور ایشلے نرسے نے 3،3وکٹیں لیں، ویسٹ انڈیز نے جوابی اننگز میں 27.3 اوورز میں 5 وکٹ پر 124 رنز جوڑے، جوناتھن کارٹر43 اور جیسن ہولڈر22 پر ناٹ آﺅٹ رہے۔کریگ باریتھ ویٹ 24 اور وکٹ کیپر بیٹسمین شائی ہوپ14رنز بنا سکے، گذشتہ میچ میں سنچری داغنے والے اوپنر ایون لوئس اس بار عمدہ پرفارم نہیں کرپائے، انھوں نے 9 رنز بنائے، جوہانسن چارلس کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس ہوئے، سین ولیمز اور چیسورو نے 2،2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، بارش کے سبب کھیل روکے جانے پر جب دوبارہ آغاز کی امید نہ رہی تو ڈی ایل میتھڈ سے جانچ پر مہمان ٹیم طے شدہ ہدف 130 سے 6 رنز پیچھے پائی گئی جس کے بعد زمبابوے کو میچ کا فاتح قرار دے دیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain