تازہ تر ین

پاک فوج کے پانچ سربراہوں کی تقرری, وزیراعظم نواز شریف کیلئے اہم اعزاز

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پاک فوج کے پانچ سربراہوں کی تقرری کا اعزاز حاصل کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنے دور حکومت میں 1991میں جنرل آصف نواز جنجوعہ کو پاک فوج کا سربراہ تعینات کیا جبکہ انہوں نے 1993میں وحید کاکڑ کو چیف آف آرمی سٹاف بنایا ۔نوازشریف نے 1998کے دور حکومت میں پرویز مشرف کو آرمی چیف بنایا لیکن 1999میں ویز مشرف نے ایمرجنسی نافذ کر دی جس کے بعد محمد نواز شریف تقریباً ایک سال جیل کاٹنے کے بعد جلا وطن کر دیئے گئے دس سال جلا وطن رہنے کے بعد محمد نواز شریف وطن واپس آئے اور 2013کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہوئے اور انہوںنے بطور وزیر اعظم جنرل راحیل شریف کو آرمی چیف مقرر کیا ۔28نومبرکوجنرل راحیل شریف ریٹائرہوجائیںگے ہفتہ کو وزیراعظم نوازشریف نے لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔اسطرح انہوں نے پاک فوج کے پانچ سربراہوںکی تقرری کااعزاز حاصل کرلیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain