تازہ تر ین

کراچی آپریشن شد و مد سے جاری رہے گا

کراچی (خصوصی رپورٹ) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن شد و مد سے جاری رہے گا ۔دہشت گردوں کو ہی نہیں بلکہ ان کو سہولت اروں کو بھی پکڑےں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہفتہ کو مقامی ہوٹل میںپراونشل اسکل کمپٹیشن کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کے خلاف آپریشن کررہے ہیں ۔کراچی آپریشن پوری رفتار کے ساتھ جاری رہے گا ۔ ہم صرف دہشت گردوں کو نہیں بلکہ ان کے سہولت کاروں کو بھی قانون کی گرفت میں لائیں گے۔ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری کے بعد تجارتی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں ۔شہر میں امن ہوگا تو خوشحالی بھی زیادہ آئے گی ۔انہوںنے کہا کہ آپریشن کے ساتھ پاکستان رینجرز سندھ ، صوبائی اوروفاقی اداروں کی مدد سے تین بڑے اقدامات کررہی ہے۔اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر قائم کرنے کے لیے کام شروع کرچکے ہیں۔سینٹر میں ہزاروں لڑکے اور لڑکیاں تربیت لے سکیں گے۔ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ اسکل ڈیولپمنٹ سینٹرسے فارغ ہونے والوں کو نوکریوں کے مواقع ملیں گے۔دہشت گردی کا شکار افراد کے رشتہ داروں کو اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر میں ترجیح دیں گے۔انہوں نے کہا کہ دوسرا اقدام وکٹم سپورٹ پروگرام ہے،مختلف حادثات و سانحات کے متاثرین کا ڈیٹا اکٹھا کرکے انہیں مدد فراہم کریں گے۔میجرجنرل بلال اکبرنے کہا کہ تیسرا اقدام رینجرز اصلاحی مرکز کا قیام ہے ،جرائم سے منسلک ہونے کے باوجود وہ افراد جنہوں نے بڑے جرائم نہیں کیے، اصلاحی مراکز میں ان کی اصلاح کریں گے،اصلاحی مرکز کو 30 سے32 بچے جوائن کرچکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ راچی میں امن قائم ہوگا تو ملک کا امیج بہتر ہوگا۔ کراچی کو اس کی اصل پوزیشن پر لائیں گے جس میں یوتھ کا کردار اہم ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain