تازہ تر ین

عامر خان کے گھر قیامت ٹوٹ پڑی….

ممبئی(ویب ڈیسک)بولی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے پہچانے جانے والے عامر خان کی اہلیہ کرن راو کے فلیٹ پر ڈکیتی پڑ گئی، پچاس لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے گئے۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق عامر خان اپنی اہلیہ کے ساتھ کارٹر روڈ پر واقع اپنی رہائش گاہ میں قیام پذیر ہیں تاہم ان کی اہلیہ کرن راو کا ایک ذاتی فلیٹ باندرا میں بھی واقع ہے اور وہاں پر راو کے فلیٹ میں رکھے گئے زیورات لوٹ لیے گئے ہیں۔ زیورات کی مالیت پچاس لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔رپورٹ کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر عامر خان کی اہلیہ کے رشتے داروں نے تھانے میں درج کروادی ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جیسے ہی کرن راو کو اپنی انگوٹھی اور ہیرے کے ہار کی عدم موجودگی کا اندازہ ہوا، تو انہوں نے فوری طور پر اپنے رشتے داروں کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ڈکیتی گزشتہ ہفتے میں کسی دن کی گئی ہے لیکن میڈیا نے ابھی اس واقعے کا نوٹس لیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain