تازہ تر ین

شہر قائد کو رہنے کے قابل بنائیں گے

کراچی  (ویب ڈیسک)ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں شہر قائد کو رہنے کے قابل بنائیں گے، ہماری پہلی ترجیح صفائی ہے، میئر کراچی کا 100 روزہ پلان ”وی اون کراچی“ کا عملی مظاہرہ ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی محدود وسائل کے ساتھ میدان عمل میں اترے ہیں، 100 روزہ پلان بناکر کام کررہے ہیں، یہ وی اون کراچی کا عملی مظاہرہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یوسیز میں بنیادی سہولیات کو بہتر سے بہتر بنادیں گے، ماڈل یوسیز بنانے کا دعویٰ نہیں کررہے، شہر کیلئے خود آگے بڑھ کا کام کریں۔
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کہتے ہیں کہ کراچی کو رہنے کے قابل بنائیں گے، سالوں سے پڑا کچرا اٹھائیں گے، ہماری پہلی ترجیح صفائی ہے


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain