لاہور(ویب ڈیسک ) وینٹی نمبر پلیٹس کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ، اب شہری نمبر پلیٹس پر اپنے نام کے ساتھ قومی ہیروز کی تصاویر لگوا سکیں گے، جون 2017 تک اس پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔سپیشل مانیٹرنگ یونٹ نے یونیورسل نمبر پلیٹ کے ساتھ وینٹی نمبر پلیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا، وینٹی نمبرپلیٹ پر گاڑیوں کے مالکان اپنے نام یا ذات کے ساتھ حکومت کی جانب سے دیئے گئے قومی ہیروز کی تصاویر لگوا سکیں گے۔سینئر ممبر سلمان صوفی کا کہنا ہے کہ وینٹی نمبر پلیٹس کےلئے سیمپل تیار کرلیے گئے ہیں تاہم تاحال حتمی منظوری نہیں دی گئی جبکہ نمبر پلیٹس کی قیمت کا بھی ابھی تعین نہیں کیا گیا، اس نمبر پلیٹ کے اجرا سے محکمہ ایکسائز کو چارارب سے زائد رقم کی آمدنی متوقع ہے۔