تازہ تر ین

”گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے “ شہبازشریف کی کھل کر سچی باتیں

لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جعلی ادوےات کے خلاف مہم کے دوران شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے والوں مےں نقد انعامات اورتعرےفی سرٹےفکےٹس تقسےم کرنے کی تقرےب کے دوران کھل کر باتےں کیں۔ وزےراعلیٰ نے جعلی ادوےات کے خلاف مہم کو امےر اورغرےب کو اےک ہی معےار کی دوائی کی فراہمی کی جانب اہم اقدام قراردےتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے ساتھ صوبے کے عوام کو بھی جوابدہ ہےں۔ہمارا اصل کام خامےوں کو دور کرنا ہے۔ تاکہ عوام کو احساس دلاےا جاسکے کہ حکومت ان کی ہے اوران کےلئے ہر قدم اٹھانے کےلئے تےار ہےں۔ انہوںنے کہا کہ غےر معےاری دوا سے مرےض کو شفا نہ ملنا بہت افسوسناک بات ہے جسے کسی صورت برداشت نہےں کےاجاسکتا۔ اس ضمن مےں 70 برس کا حساب حکومت سمےت سب کو دےنا ہوگا۔ تاہم اب اگر ہم نے تہےہ کرلےا ہے کہ اس مکروہ کاروبار کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہے تو ہمارا ہر قدم اس جانب تےزی سے بڑھنا چاہےے اور مجھے ےقےن ہے کہ عزم کے ساتھ ہم اس گورکھ دھندے کو بہت جلد قصہ پارےنہ بنا دےں گے۔ انہوںنے کہا کہ ےہ نہےں ہوسکتا کہ اشرافےہ تو اعلی ترےن ادوےات کھائے اورغرےب کو طبی سہولتےں بھی نہ ملےں۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ اگر ہم قوم کے سامنے سچ نہےں بولےں گے تو ےہ زےادتی ہوگی ہمےں سچ کو سچ ،جھوٹ کو جھوٹ ،خراب کو خراب اور اچھے کو اچھا کہنا ہوگا تبھی اس قوم کا اعتماد بحال ہوگا،خالی تقرےروں اورنعروں سے قوم کا اعتماد بحال نہےں ہو گا۔ وزےراعلیٰ نے بہاولپور مےں جعلی ادوےات کی فےکٹری کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس فےکٹری کو اےک ڈرگ انسپکٹر چلا رہا تھا لےکن حکومت نے فےکٹری کو بند کےا اور ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کےا اور ےہ بالکل اسی طرح ہے کہ مسےحا خود قاتل بن جائے۔ اس موقع پر انہوںنے ےہ مصرعہ پڑھا۔
گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے انہوں نے کہا کہ جب مےں جعلی ادوےات کی قتل گاہوں کے بارے مےں اطلاع دےنے پر انعام دےنے کی بات کی تو مجھے کہا گےا کہ آپ انعام پانچ لاکھ رکھےں ورنہ بہت خرچہ آئے گا لےکن مےںنے کہا کہ اےک جان بچانے کےلئے بھی جتنا بھی خرچہ آئے وہ مےں کروں گاجس پرمےں نے انعام کی رقم کو دس لاکھ روپے کےا۔انہوںنے کہا کہ آخری قتل گاہ کے خاتمے تک آپرےشن جاری رہے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain