لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مقتول اداکارہ قسمت بیگ کی والدہ بھی منظر عام پر آگئیں اور ایسا دل دہلا دینے والا انکشاف کردیا ہے کہ جان کر کسی کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قسمت بیگ کی والدہ نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی کو 10 سال پہلے طلاق ہوگئی تھی اور اپنے بچوں کو وہ خود ہی پال رہی تھی جس کیلئے مقتولہ سخت محنت کرتی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ میری بیٹی قسمت بیگ گزشتہ سال رانا مزمل کے ساتھ شادی کیلئے تیار تھی لیکن بعض وجوہات کی بنا پر ان کی شادی نہیں ہوسکی۔ ہمارے ساتھ بہت بڑا ظلم ہواہے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعلی ہمیں انصاف فراہم کریں۔ فوری دوکروڑ روپے اداکریں ورنہ تم دیکھتی رہ جاگی اور تمہارے ساتھ یہ شرمناک کام ہوجائے گا ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سٹیج اداکارہ قسمت بیگ کو لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں 11 گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے دوران تفتیش 4 ملزمان کو حراست میں لیا ہے جبکہ مرکزی ملزم رانا مزمل نے پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے اپنے ابتدائی بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے پیسے دے کر قسمت بیگ پر فائرنگ کرائی تھی۔