تازہ تر ین

شرمناک ترین واقعہ …. لاہور کی خاتون کا ویزہ نہ لگنے پر ایسا اقدام کہ ہر کسی نے آنکھیں بند کر لیں

اسلام آباد (اقبال سکندر سے) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خاتون برہنہ ہو کر سڑک پر نکل آئی‘ فوٹیج سامنے آنے پر تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کردی۔ سوشل میڈیا پر فوٹیج تیزی سے وائرل ہونے لگی۔ وفاقی پولیس نے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد والدین کے ہمراہ بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لاہور سے فرانس کا ویزا لگوانے آئی نامعلوم خاتون نامعلوم وجوہات کی بنا پر احتجاجاً ننگی ہو کر تھرڈ ایونیو پر نکل آئی اور بدن سے کپڑے اتار دیئے اور ننگی ہو کر مختلف حرکتیں شروع کر دیں۔ اس دوران وفاقی پولیس لیڈیز پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی۔ ڈیڑھ گھنٹے پولیس کے ساتھ آنکھ مچولی‘ اس دوران لیڈیز پولیس کی اہلکاربھی برہنہ خاتون کو پکڑنے کی کوششیں کرتی رہیں لیکن خاتون مختلف چیزیں اٹھا اٹھا کر مارتی رہی اور راہگیروں کی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ ڈالے۔ تقریباً اڑھائی گھنٹے کے احتجاج کے بعد برہنہ خاتون کو کپڑے پہنا کر لیڈیز پولیس سٹیشن لایا گیا جہاں پر اس کے والدین سے رابطہ کر کے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد خاتون کو والدین کے حوالے کردیا گیا جو لاہور روانہ ہو گئے جبکہ برہنہ خاتون اسلام آباد کے پوش علاقے کی رہنے والی ہے جس نے شراب پی رکھی تھی اور ذہنی توازن بھی درست نہ تھا جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے خاتون کا دماغی توازن درست نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ دیکھ کر ورثاءکے حوالے کر دیا۔
خاتون برہنہ


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain