تازہ تر ین

ٹور میچ میں بھی پاکستانی بیٹنگ فلاپ ….

کیرنز(نیوزایجنسیاں) آ سٹریلیا کے خلاف سہ روزہ وارم اپ میچ میں بھی پاکستانی بلے بازوں کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ نہ تھم سکا اور پوری ٹیم 208 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی لیکن باو¿لرز عمدہ باو¿لنگ سے ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔کرکٹ آسٹریلیا الیون صرف 3رنزپرہی4وکٹیں گنوابیٹھی۔کینز میں کھیلے جا رہے سہ روزہ وارم اپ میچ میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس وقت غلط ثابت ہوا جب 50 رنز پر تین پاکستانی کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے، سمیع اسلم دس، اظہر علی 23 اور بابر اعظم 16 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔مصباح الحق اور یونس خان پر مشتمل ٹیم کی سب سے تجربہ کار اور قابل بھروسہ جوڑی نے 38 رنز ہی جوڑے تھے کہ کپتان 20 رنز بناے کے بعد آو¿ٹ ہو گئے۔اسد شفیق نے بھی کمزور باو¿لنگ اٹیک کے خلاف بیٹنگ پریکٹس کا موقع گنوا دیا اور 18 رنز بنانے کے بعد ویلانٹے کی وکٹ بن گئے۔دورہ نیوزی لینڈ میں مسلسل جدوجہد کرنے والے یونس خان نے نصف سنچری کر کے کچھ اعتماد بحال کیا لیکن 54 رنز پر ان کی اننگز بھی اختتام پذیر ہوئی جبکہ محمد نواز ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہوئے۔سرفراز اور وہاب ریاض نے آٹھویں وکٹ کیلئے 24 رنز جوڑ کر ٹیم کی ڈبل سنچری مکمل کرائی لیکن وکٹ کیپر بلے باز روایتی جلد بازی میں وکٹ دے بیٹھے جبکہ وہاب نے 16 رنز بنائے۔پاکستان کی پوری ٹیم ناتجربہ کار باو¿لنگ لائن اپ کے خلاف 208 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی، کرکٹ آسٹریلیا الیون کی جانب سے کیمرون ویلانٹے نے چار اور مارک اسٹیکیٹی نے تین وکٹیں لیں۔تاہم پاکستانی باو¿لرز نے عمدہ باو¿لنگ سے بیٹنگ لائن کی ناکامی کا ازالہ کردیا۔محمد عامر نے اننگز کی پہلی ہی گیند پر جمی پیئرسن کی وکٹیں بکھیر دیں اور اگلی ہی گیند پر ولیم بوسسٹو بھی پویلین چلتے بنے۔اگلے اوور میں بھی میزبان ٹیم کا کھاتا کھلا بھی نہ تھا کہ راحت علی نے جیک کارڈر کو اظہر علی کی مدد سے قابو کر لیا۔اسکور جیسے تیسے تین رنز تک ہی پہنچا تھا کہ محمد عامر نے جیک ونٹر کی وکٹیں بکھیر کر اپنی ٹیم کو چوتھی کامیابی دلائی۔جب سہ روزہ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو کرکٹ آسٹریلیا نے چار وکٹ کے نقصان پر تین رنز بنائے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain