تازہ تر ین

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے کیلئے شاہینوں کی شارٹ لسٹنگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کے انتخاب پر صلح مشورے جاری۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کی پاکستانی ٹیم میں شمولیت یقینی دکھائی دے رہی ہے۔ اوپنر سلمان بٹ پر اگر پاکستان کرکٹ بورڈ کو اعتراض نہیں ہے تو انہیں بھی موقع مل سکتا ہے۔مڈل آرڈر بیٹسمین آصف ذاکر کی قسمت بھی کھل سکتی ہے۔ فاسٹ بولنگ میں محمد عرفان اور سہیل تنویر کی شمولیت کے امکانات بھی روشن ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین صفر سے ون ڈے سیریز جیتنے والی ٹیم سے مڈل آرڈر بیٹسمین شعیب ملک، عمر اکمل اور پیس بولر حسن علی کو پاکستانی ون ڈے ٹیم میں برقرار رکھا جائے گا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ والے دن13 جنوری کو کامران اکمل 35 سال کے ہوجائیں گے۔ اس سال قائد اعظم ٹرافی کے 8میچوں میں ایک ہزار رنز بنانے والے کامران اکمل کو بیٹسمین کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں کامران اکمل نے سلیکٹرز کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ مجھے سلیکشن کمیٹی پر اعتماد ہے۔ انضی بھائی کے ساتھ کرکٹ بھی کھیل چکا ہوں۔ سلیکٹرز وہی فیصلہ کریں گے جو ٹیم کے مفاد میں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ میرے بارے میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملنے کا ارادہ رکھتا ہوں یا کورٹ میں جانا چاہتا ہوں۔ ایسا قطعی نہیں ہے۔ کامران اکمل نے یونی ویڑن نیو سے کہا کہ سرفراز احمد دو تین سال سے پاکستان کی جانب سے کارکردگی دکھار ہے ہیں۔ انہیں چھیڑنا درست نہیں ہے میں اسپیشلسٹ بیٹسمین کی حیثیت سے کھیلنا چاہتا ہوں۔ذرائع کے مطابق اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ اوپنر سلمان بٹ نے اپنی فارم سے متاثر کیا ہے۔ اتوار کو انہوں نے قائد اعظم ٹرافی فائنل میں واپڈا کی جانب سے سنچری بنا ڈالی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain