اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک‘ کرائم رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے دبئی میں موجود پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو کی شدید تنقید کا نشانہ بننے والے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے آصف زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان سے بلاول کے چار مطالبات کے حوالے سے اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھر ی نثار علی خان نے آج 4بجے پنجاب ہا?س میں اہم پریس کانفرنس بھی کرنا تھی جو انہوں نے آصف علی زرداری سے گفتگو کرنے کے بعد ملتوی کر دی ہے۔ یار ہے چودھری نثار علی خان ان دنوں بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی کی دیگر مرکزی قیادت کی تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں اور بلاول بھٹو کی جانب سے حکومت کو پیش کردہ 4مطالبات میں ایک مطالبہ چودھری نثار علی خان کے استعفیٰ کا بھی ہے۔وزارت داخلہ نے چوہدری نثار علی خان اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کی تردید کردی اور واضح کیا کہ وزیراعظم ہا?س میں جاری اجلاس کی وجہ سے پریس کانفر نس ملتوی کی گئی، اب یہ پریس کانفرنس آج ہوگی۔ نجی ٹی وی کی طرف سے دبئی میں آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطے اور اس کے بعد پریس کانفرنس ملتوی کیے جانے کے دعوے کو وزارت داخلہ کے ترجمان نے مسترد کردیا اور ایسی اطلاعات کو غلط اور بے بنیاد قراردیدیا۔ترجمان کاکہناتھاکہ وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی پریس کانفرنس وزیراعظم ہا?س میں ہونیوالے اجلاس کی وجہ سے ملتوی کی گئی کیونکہ اجلاس زیادہ طویل ہوگیاتھا۔ ترجمان کاکہناتھاکہ اب جمعہ کو شیڈول پریس کانفرنس ہفتہ کو ہوگی۔