کیرالہ(خصوصی رپورٹ)بھارتی ریاست کیرالہ کی پولیس نے مقامی فلم نگری کی صف اول کی اداکارہ داھنیا میری کو130 کروڑ کے فراڈ کیس میں گرفتار کرلیا جبکہ اداکارہ کی گرفتاری ان کے شوہر کی بلڈرز کمپنی کے جھوٹ اور دھوکہ دہی سے پیسے جمع کرنے کے مقدمے میں ہوئی۔ پولیس کے مطابق اداکارہ داھنیامیری کے شوہر اور خاندان نے اپارٹمنٹ کی تعمیر کے نام پر لوگوں سے 130 کروڑ روپے جمع کیے تھے تاہم مقررہ وقت پر اپارٹمنٹ نہ بنانے پر متاثرین نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ماہ قبل اداکارہ کے سسر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اداکارہ داھنیا میری متعدد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
بھارتی اداکارہ