سرگودھا(ویب ڈیسک) جنوری میں بارشوں کا امکان۔ حکومت پنجاب نے ہائی الرٹ جاری کر کے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی تمام ضلعی حکومتوں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ضلعی حکومتیں جنوری 2017 میں ہونے والی بارشوں کےلئے خصوصی انتظامات کر لیں اور بارشوں کے باعث نالوں کی صفائی کے انتظامات کو فوری طور پر مکمل کیا جائے اور محکمہ کے افسران سمیت ملازمین کی بھی ڈیوٹیاں لگائی جائیں، تا کہ بروقت بارشوں کے پانی سے نمٹا جا سکے۔ اس ضمن میں سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی ٹی ایم ایز کو بھی خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کے انتظامات گٹروں کی صفائی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیں، اور ان کی صفائی کو یقینی بھی بنائیں۔