نیویارک(شوبزڈیسک)آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ” اے گرل ان دی ریور دی پرائس آف فورگیونس“ نے”الفریڈ آئی ڈو پونٹ کولمبیا یونیورسٹی ایوارڈ“ جیت لیا۔غیرت کے نام پر قتل کے حوالے سے تیار کردہ ڈاکو مینٹری” اے گرل ان دی ریور دی پرائس آف فورگیونس“ اس سے قبل آسکر ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہے۔شرمین عبید چنائے مجموعی طور پر دو آسکر ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہیں اس سے قبل انہوں نے 2012 ءمیں اپنی دستاویزی فلم ”سیونگ فیس“ پر پاکستان کے لیے پہلا آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔
