تازہ تر ین

حکومت سے سمجھوتہ….

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میرا حکومت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا کسی کو یقین دہانی نہیں کرائی کہ پاکستان نہیں آﺅں گا۔ فوج میں اکثریت میرے سپورٹرز اور فینز کی ہے۔ متنازع خبر کے معاملہ پر ایکشن ہونا چاہیے۔ پاکستان میں بہتری اور تبدیلی کیلئے تیسری سیاسی فورس کا ہونا ضروری ہے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ پاک فوج میں گنے گنے افراد ہی میرے خلاف ہونگے مجھے اس بارے مکمل معلومات حاصل ہیں۔ پیپلزپارٹی موجودہ حالات میں حقیقی اپوزیشن کا رول ادا کر سکتی ہے۔ 2018ءالیکشن سے پہلے تیسری سیاسی فورس کا بننا ضروری ہے۔ سپریم کورٹ اگر پانامہ کیس کا مثبت فیصلہ کرتے ہوئے نواز شریف کے خلاف دیتی ہے تو اس سے تحریک انصاف کی مقبولیت بڑھے گی اور نواز شریف کے حق میں فیصلہ آ گیا تو پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کمی آئے گی۔ تحریک انصاف تیسری سیاسی طاقت بن کر ابھر سکتی ہے لیکن سولو فلائٹ کےساتھ نہیں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ کراچی میں متحدہ بکھر چکی ہے میری ہمدردیاں مہاجر کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔ کراچی میں بہت سی قومیں بستی ہیں شہر کو ہر قسم کے تعصبات سے پاک کرنا ہو گا۔ نواز شریف معاہدہ کر کے سعودی عرب گئے تو اس میں کسی قطری کا کردار نہ تھا۔ پانامہ معاملہ پر حکومتی وزراءکا بولنا سمجھ سے باہر ہے وزیروں کو اپنا کام کرنا چاہیے وہ نواز شریف کے نوکر نہ بنیں۔ بدحالی سے عوام کا برا حال ہے اور ملک میں صرف پانامہ مسئلہ چل رہا ہے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار اچھا کام کرنے کی کوشش ضرور کرتے ہیں لیکن پاکستان میں اچھا کام کرنا آسان نہیں ہے۔ دنیا میں پاکستان کی ساکھ اتنی کمزور ہو چکی ہے کہ ہم عالمی سطح پر بھارت کے پراپیگنڈے کا جواب نہیں دے پاتے اسی لیے کشمیر کے معاملے پر بھارت بالکل مطمئن ہے۔ بھارت کو معلوم ہے کہ وہ پاک فوج کا میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتا اس لیے وہ پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کے درپے ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ دنیا ایک جنگل ہے پاکستان کو اندرونی طور پر مضبوط کرنا ہو گا پھر بھی یہاں رہنا ممکن ہے۔ ترکی میں روسی سفیر کا قتل سنجیدہ معاملہ ہے۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے مسلم امہ کو فرقہ واریت کی جانب دھکیلا جا رہا ہے جو انتہائی خطرناک ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain