ملتان (ویب ڈیسک)پنجاب کے مختلف شہروں میں میئر کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کی گئیں ،عبدالقادر گیلانی ، علی موسیٰ گیلانی اور علی حیدر گیلانی گارڈ کے ساتھ اسلحہ سمیت کیمپ میں گھومتے رہے ، شاہین شفیق بھی ضابطہ اخلاق پامال کرتے ہوئے پولنگ سٹیشن میں داخل ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی عبدالقادر گیلانی علی موسی گیلانی اور علی حیدر گیلانی نے اپنے مسلح گارڈز کے ہمراہ کھلم کھلا اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے امیدوار کے کیمپ کا دورہ کیا ۔ کوئی پوچھنے والا نہ تھا ، نواز لیگ کی رکن قومی اسمبلی شاہین شفیق بھی پیچھے نہ رہیں اور وہ ضابطہ اخلاق کو پامال کر کے پولنگ سٹیشنز میں داخل ہوئیں اور ووٹرز کو ترغیب دیتی رہیں ۔ ملتان ہی میں تحریک انصاف کی مخصوص نشست پر منتخب خاتون عہدیدار قربان فاطمہ نے وفاداری ثابت کرنے کے لئے 10 روپے کا نوٹ بیلٹ پیپر کے ساتھ نتھی کر دیا ۔ گوجرانوالہ میں میئر کے آزاد امیدوار یحیی بٹ نے زبردستی پولنگ بند کروا دی اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے ۔ یحیی بٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے کھانا روک لیا ۔