تازہ تر ین

نامعلوم افرادکی فائرنگ سے جرمن فٹبالرمارس واچس شدیدزخمی

برلن(نیوزایجنسیاں) جرمن فٹبال کلب ڈائنامو ڈریسڈین کے ڈیفینڈر مارس واچس نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے جب کہ ان کی آنٹی جان سے ہاتھ دھوبیٹھیں۔ویزبیڈین میں 21 سالہ مارس اپنی آنٹی اور انکل کے ساتھ کیبن میں موجود تھے کہ اچانک ان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ۔جس سے انکی آنٹی موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جب کہ مارس اور ان کے انکل کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا، ڈیفینڈر اوران کے انکل کی سرجری کردی گئی ہے دونوں خطرے سے باہر ہیں۔ پولیس کو 2 مشتبہ افراد کی تلاش ہے جب کہ فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain