کنگسٹن(یو این پی) سابق ویسٹ انڈین بیٹسمین شیو نرائن چندر پال نے انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی پر غور شروع کردیا۔ انہوں نے رواں سال جنوری میں کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ وہ ڈبلیو آئی سی بی پروفیشنل کرکٹ لیگ میں متاثر کن کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ اور صرف پانچ میچوں میں 447رنز بنا چکے ہیں۔ انہوں نے ٹرینیڈاڈ کے خلاف آخری میچ میں143رنز کی اننگز کھیل کر گیانا کو فتحیاب کرایا تھا۔