تازہ تر ین

کک کو ایشز تک کپتان برقرار رکھنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں

لندن (یو این پی) انگلش کوچ پال فربریس نے کہا ہے کہ بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے باوجود ایلسٹرکک کو ساتھی کھلاڑیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے اسلئے ہم بھی انہیں آئندہ برس آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ایشز سیریز تک انہیں ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ بھارت کے ہاتھوں پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 4-0 سے شکست کے بعد سابق کرکٹرز کی جانب سے کک پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے اور وہ ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کک ملک کے کامیاب ترین کپتان اور کھلاڑی ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ حالیہ ناکامیوں کے باوجود انہیں پوری ٹیم کی حمایت حاصل ہے، بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے پر سب کو دکھ ہے لیکن اس کے باوجود بورڈ انہیں ایشز سیریز تک ٹیم کپتان برقرار رکھنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کر رہا ہے کیونکہ سب ان کی پیشہ وارانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کے معترف ہیں اسلئے ہمیں بھی پوری امید ہے کہ کک بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ نہیں کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain