کراچی (خصوصی رپورٹ) سندھ پولیس نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی آج وطن واپسی کے موقع پر خودکش حملے اور دہشت گردی کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق اے آئی جی پی آپریشنز سندھ نعیم شیخ کی جانب سے پولیس حکام کو خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انتہائی فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔