تازہ تر ین

عشرت العباد کے بیٹے کا ولیمہ …. پی پی کا گرینڈ شو بن گیا

دبئی (خصوصی رپورٹ)سندھ کے سابق گورنر ڈاکٹرعشرت العبادخان کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں پاکستان سمیت مختلف ملکوں سے مختلف مکتبہ فکر کی شخصیات نے شرکت کی۔ یہ سماجی تقریب مجموعی طورپر پاکستان پیپلز پارٹی کا شورہی اور تقریب میں ڈاکٹرعشرت العباد خان کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے چہ میگوئیاں ہوتی رہیں۔ارباز العباد خان کی دعوت ولیمہ دبئی کے پوش علاقے جمیرہ کے سیون اسٹار ہوٹل اٹلانٹک میں منعقد ہوئی۔جس میں سابق صدر آصف علی زرداری، ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو، معروف سیاستدان شیخ رشید احمد، رحمان ملک، بابر اعوان، ارباب غلام رحیم، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، اویس مظفر، شرجیل میمن، ایم کیو ایم کے سلیم شہزاد اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کے تقریب میں آنے کی رپورٹس تھیں، تاہم میزبان عشرت العباد خان نے بتایا کہ پرویز مشرف دو روز قبل ان کے گھر پر مہندی کی تقریب میں شرکت کرچکے ہیں۔تقریب میں کراچی سے بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب کی خاص بات پی پی کی تمام قیادت موضوع گفتگو بنی رہی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain