تازہ تر ین

کراچی آپریشن مزید موثر انداز میں آگئے بڑھایا جائےگا, سی پی این ای کے اعلیٰ سطحی وفد کی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ سے ملاقات

کراچی (خصوصی رپورٹ) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای ) کے صدر ضیا شاہد اور سیکریٹری جنرل اعجازالحق کی مشترکہ سربراہی میں سینئر اراکین پر مشتمل وفد نے جمعرات کے روز کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کراچی میں امن و امان کی صورتحال بالخصوص صحافیوں کو درپیش سیکورٹی کے مسائل اور آزادی صحافت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کور کمانڈر نے کہا کہ دہشت گردوں اور امن کے دشمنوں کے خلاف آپریشن نہ صرف جاری رہے گا بلکہ زیادہ جامع اور مو¿ثر انداز سے آگے بڑھایا جائے گا تاکہ شہری بالخصوص کاروباری حضرات تحفظ کے بھرپور احساس کے ساتھ اپنی روز مرہ کا معمول جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی طاقت آج کے دور میں نہایت ہی مسلمہ ہو چکی ہے اور رائے عامہ کی تشکیل اور حقائق کی آگاہی میں مو¿ثر کردار ادا کر تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج عوام کو اپنی طاقت سمجھتی ہے اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار سمجھتی ہے اور ایسا کوئی بھی عمل یا اقدام کرنے کا تصور نہیں کرے گی جو عوام کی امنگوں کے منافی ہو۔سی پی این ای کے وفد میں ضیا شاہد (صدر)، اعجازالحق (سیکریٹری جنرل)، عامر محمود(نائب صدر)، وامق زبیری، ڈاکٹر جبار خٹک، اکرام سہگل، قاضی اسد عابد، فیصل زاہد ملک، غلام نبی چانڈیو، حامد حسین عابدی، ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی، سعید خاور، عبدالخالق علی، عبدالرحمن منگریو، وحید جمال اور زاہدہ عباسی شامل تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain