تازہ تر ین

زرداری کی دبنگ انٹری، پھر دبئی اُڑنچھو

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر مملکت آصف علی زرداری 18 ماہ کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد آج وطن واپس پہنچے ہیں لیکن ان کی آمد کیساتھ ہی یہ خبر بھی آ گئی ہے کہ وہ 30 دسمبر کو دبئی واپس چلے جائیںگے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس بات کی تصدی ہو چکی ہے کہ آصف علی زرداری کا یہ دورہ پاکستان مختصر ہے۔ وہ زیادہ عرصہ پاکستان میں قیام نہیں کریں گے اور کچھ ہی دنوں میں واپس دبئی چلے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی واپسی 30 دسمبر کو متوقع ہے تاہم یہ حتمی تاریخ نہیں ہے لیکن اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ وہ جلد ہی واپس لوٹ جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ان کے دورہ پاکستان کا مقصد یہ ثابت کرنا تھا کہ ان کی واپسی پر کوئی دباو¿ نہیں ہے اور جب بھی چاہیں واپس آ سکتے ہیں جبکہ جلد دبئی واپسی کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ ان کا علاج چل رہا ہے اور اس کے مکمل ہونے تک وہ مستقل پاکستان میں نہیں رہ سکتے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain