تازہ تر ین

عمران خان کو ذلت اور رسوائی دینگے, اہم شخصیت کا حیران کن بیان

کوہاٹ (آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل ا لرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان یہودی ایجنٹ اور تضادات کا مجموعہ ہیں‘ اسلام کی جڑیں ہلانے کیلئے ان کو کے پی کے میں مسلط کیا گیا‘ آئندہ انتخابات میںان کو ذلت و رسوئی سے شکست دیں گے۔ مدارس کو بدنام کرنے کی کوشش ہورہی ہے لیکن سازشوں سے دینی مدارس کاخاتمہ نہیںکیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کوہاٹ میں جماعت کے منعقدہ جلسہ عام سے اپنے خطاب میں کیا۔ جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ نے کہا کہ عمرنا خان یہودی ایجنڈے پر عمل پیرا ہین اور جمعیت یہودی ایجنڈے کو پائیہ تکمیل تک پہنچنے نہیں دے گی بلکہ تمام کوششوں کو ناکام بنائے گی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ تحریک انصاف سے اختلافختم کرنے کے حوالے سے میرے ساتھ تین ملاقاتیں کی گئیں‘ ان کے حماتیوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان کے بارے میں یہودی ایجنٹ کے حوالے سے میری باتیں بالکل ٹھیک ہیں انہوں نے کہا کہ میراعمران خان کے ساتھ کوئی ذاتی اختلاف نہیں بلکہ صرف عقیدے اور نظریے کا اختلاف ہے اور عمران کے یہودی ایجنڈے کے خلاف شعور کو اجاگر کرتا رہون گا۔ کیوں کہ نظریے اور عقیدے پر کوئی مصالحت نہیں ہوسکتی۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ پشتون بیلٹ میں مذہب کی ڑیں گہری ہیں اور ان جڑوں کو ہلانے کیلئے کے پی کے میں عمران خان کو مسلط کیا گی ان کے حمایتی خود تسلیم کرتے ہیں کہ اس مقصد کیلئے عمران خان اور ان کی جماعت سے بہتر کوئی جماعت نہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان تضادات کا مجموعہ ہیں عام انتخابات کے بعد دھاندلی کا شور مچا کبھی چار تو کبھی دس حلقوں کو کھولنے کا مطالبہ کیا لیکن کیا حاصل ہوا ”رات گئی بات گئی مٹی پاﺅ“۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آف شور کمپنویں کے مالکان کو چور کہا لیکن پھر خود تسلیم کرلیا کہ میں نے بھی ٹیکس سے بچنے کیلئے ایک آف شورکمپنی بنای تھی پہلے شیخ رشید کو اپنا چپڑاسی نہ رکھنے کی باتیں کرتے تھے لیکن آج کہتے ہیںکہ شیخ رشید اور ان کی سوچ یکساں ہے۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہاکہ عمران خان نے بیان دیا کہ اسمبلیوں سے مایوس ہوکر سپریم کورٹ جارہے ہیں لیکن آج سپریم کورٹ سے مایوس ہوکر اسمبلی آرہے ہگیں۔ پانامہ کا معاملہ عدالت لے جانا چاہتے ہیں لیکن خیبر بینک کا معاملہ عدالت لے جانے سے کتراتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کے پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت سابق حکومتوں کے منصوبوں کے افتتح میں مصروف ہیں بین الاقوامی سروے بتاتے ہیں کہ کے پی کے کرپشن میں نمبر ون ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک ا نصاف نے کے پی کے کے عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک دن کچھ اور اگلے دن کچھ اور کہتے ہیں‘ حقیقی ںطریاتی جماعتوں کے فیصلے فرد واحد کی مرضی سے نہیں ہوتے ہیں اور جمعیت علمائے اسلام (ف) حقیقی نظریاتی و جمہوری جماعت ہے جو کسی جماعت کے ساتھ اتحاد کے باوجود نظریاتی بنیادوں پر صرف آنے کی صورت مین میدان میں اجاتے ہیں۔جو یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ انسانی کے خلاف ہے۔ برما میں بارود برسایا جارہا ہے لیکن انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی ادارے بالکل خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری اور بے انصافی عام ہے ‘ مدارس معاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ادا کررہے ہیں لیکن مدارس کے خلاف ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جس میں ہمارے میڈیا اداروں کا کردار بھی نمایاں ہے لیکن مدارس کو بدنام کرنے کی کوشش سے مدارس کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مہران ائیر بیس ‘ آرمی پبلک سکول اور کوئٹہ میں وکلاءسمیت دہشت گرد حملوں میں کسی مدرسے سے طالب علم کو ملوث نہیں پایا گیا اور نہ کسی خود کش حملہ آور کو مدرسے کا طالب علم پایا گیا ہے مدارس تخریب کاری نہیں بلکہ اصلاح کرنے والے ادارے ہیں مدرسہ ہماری تہذیب کا محافظ اور ہمارے ایمان کی حفاظت کرتا ہے اور ہم ان پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain