تازہ تر ین

نئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے عہدہ سنبھال لیا, اہم ٹویٹ

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) نئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے عہدے کاباقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔ پاک فوج کے
شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آئی ایس پی آر کا چارج نئے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کے حوالے کردیا ہے۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کی بہترین قوم ہیں اور ہماری مسلح افواج نا قابل تسخیر ہیں۔ چار سال 7 ماہ تک ڈی جی آئی ایس پی آر رہنے اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی نمائندگی پر فخر ہے۔انہوں نے نئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کےلئے نیک تمناں کا اظہار کیا اور سب کا بالخصوص دہشتگردی کے خلاف جنگ میں میڈیا کی غیر متزلزل حمایت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر میجر جنرل آصف غفور نے عاصم باجوہ کا شکریہ ادا کیا اور پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کا نعرہ لگایا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain