تازہ تر ین

ڈالر گرل کو بڑی خوشخبری مل گئی ، شواہد نہیں ملے ….کیس سرد خانے میں

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) ماڈل ایان علی کے خلاف کسٹم انسپکٹر چودھری اعجاز کے قتل کیس میں کوئی شواہد نہ ملنے کے باعث یہ کیس سردخانے میں ڈال دیا گیا ہے۔ مقتول انسپکٹرکی بیوہ کی درخواست پر ماڈل ایان کو اس قتل کیس میں شامل تفتیش کیا گیا تھا تاہم ابتدائی تفتیش میں ماڈل کے اس کیس میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت سامنے آئے، نہ ہی انسپکٹرکی بیوہ کوئی ٹھوس ثبوت جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو پیش کر سکی ہے۔ مقدمے کو اندھا قتل کیس قرار دے کر سردخانے میں ڈال دیا گیا۔ ایان علی نے عدالتی حکم پر تھانے میں پیش ہوکر اپنے تحریری بیان میں مو¿قف اختیار کیا تھا کہ قتل کے وقت میں اڈیالہ جیل میں قید تھی، مقتول انسپکٹر کا میرے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس سے بھی کوئی تعلق نہیں تھا۔ مجھے صرف سیاسی انتقام کے طور پر قتل کیس میں ملوث کیا گیا۔
ایان علی
….


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain