صوابی(خصوصی رپورٹ)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سی پیک منصوبے کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے اور منصوبے پرسارے پاکستانیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک ایک ایسا پراجیکٹ ہے جو ملک کی تقدیر بدل دے گا،سارے پاکستان کو اس منصوبے سے فائدہ ہوگا۔اتوارکو صوابی میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے سی پیک منصوبے کی تعریفوںکے پل باندھ دیئے ۔انکا کہنا تھاکہ سی پیک پرسارے پاکستانیوں کو مبارک باد دیتا ہوں، سی پیک ایک ایسا پراجیکٹ ہے جو ملک کا مستقبل روشن کردے گا، ہمیں سی پیک پر چین سے نہیں بلکہ وفاقی حکومت سے مسئلہ ہے۔انھوںنے کہاکہ سارے پاکستان کو سی پیک سے فائدہ ہوگا، چین ہمیشہ پاکستان کا دوست رہا ہے، دوست وہی ہوتا ہے جو مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہوتا ہے۔