لاہور (نامہ نگار) خودکش حملہ آور کی شہر میں داخلے کی اطلاع۔ حساس اداروں نے تصویر جاری کر دی۔ ذرائع کے مطابق فقیر نامی خودکش حملہ آور نیو ایئر تقریبات کو ہدف بنا سکتا ہے۔ حساس اداروں کی جانب سے پولیس کو مذکورہ حملہ آور کو تلاش کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ شہر کے ناکہ جات اہم سرکاری تنصیبات کے سکیورٹی انچارج کو خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔