ملک کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل، پی ٹی سی ایل کی تصدیق بلو چستان اور کراچی میں چار مقامات پر فائبر آپٹک منقطع ہوگئی ہے۔پی ٹی سی ایل نے ملک کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے، آئندہ چند گھنٹوں میں صورت حال پر قابو پالیں گے۔مختلف شہروں میں پی ٹی سی ایل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے،پی ٹی سی ایل حکام کے مطابق فائبر آپٹک کراچی کے علاقے گلشن حدید،نوری آبادمیں منقطع ہوئی ہے۔اسلام آباد،کراچی لاہور اور ملتان سمیت بلوچستان اور سندھ کے مختلف شہروں میں شام چا ربجے سے اپٹک فائبر میں خرابی شروع ہوئی۔خرابی کے باعث پی ٹی سی ایل لینڈ لائن یوفون اور انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل ہوکر رہ گئی۔فیصل آباد، بھکر، حب، اوتھل ،خضدار،سوراب ،لورا لائی میں بھی آپٹک فائبر سے ڈیٹا نیت ورک معطل رہا۔کمپنی حکام نے بتایا کہ بلوچستان میں فائبر آپٹک اوتھل،حب،خضدار،سوراب کےدرمیان منقطع ہوئی ہے۔ پی ٹی سی ایل کے جی ایم کہنا ہے کہ آپٹک فائبر کی بحالی کے لیے تیکنیکی ٹیمیں کام کررہی ہیں اور آئندہ چند گھنٹوں میں صورت حال پر قابو پالیں گے۔