تازہ تر ین

”گو نثار گو“ یا ”گو نواز گو“, آج بڑا فیصلہ ہوگا

لاڑکانہ (بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی کی جانب سے حکومت کو دی گئی چار نکات کی ڈیڈ لائن آج ختم گو نثار گو یا گو نواز گو فیصلہ آج ہو گا۔ سیاسی حلقوں کی جانب سے آصف علی زرداری کا خطاب اہم قرار مفاہمت یا لانگ مارچ لائے عمل کا فیصلہ سینٹرل ایگزیکیوٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا ،تفصیلات کے مطابق 27 دسمبر کی شام پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے جس میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کوخراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ وفاق کو دیئے گئے چار مطالبات کی منظوری میں تاخیر پر سیاسی مستقبل اور احتجاجی تحریک کے لائے عمل پر غور کیا جائے گا ،بے نظیر بھٹو کی نویں برسی کے سلسلے میں ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے دوسر ی جانب گڑھی خدا بخش بھٹو میں پی پی جیالوں اور عوام الناس کی بڑی تعداد میں آمدکے پیش نظر نہ صرف لاڑکانہ بلکہ گڑھی خدا بخش اور نوڈیرو کے ِخارجی و داخلی راستوں کو پارٹی قائدین کے بینرز اور پارٹی جھنڈوں سے سجایا گیا ہے غیر معاملی سکیورٹی کے اقدامات کرتے ہوئے سندھ بھر سے 32 ایس ایس پیز کی زیر نگرانی 07 ہزار سے زائد پولیس اہلکار کے علاوہ تین سو کے قریب رینجرز اہلکار ز بھی فرائض سر انجام دینگے ،دوسری جانب پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کے 27 دسمبر کو عوام کو خوشخبری دینے کے حوالے سے ان کے خطاب کو انتہائی اہمیت دی جارہی ہے،دوسری جانب پیپلز پارٹی کی جانب سے حکومت کو دیئے گئے چار نقاطی مطالبات کی منظوری نہ ہونے پر پیپلز پارٹی کے اعلانیہ لانگ مارچ یا گو نواز گو تحریک یا مفاہمتی پالیسی کو جاری رکھا جائے گا اس کا فیصلہ بھی آج ہو گا جبکہ ملک بھر سے آئے پارٹی رہنما و¿ں اور کارکنان کی جانب سے مزار پر حاضری کا سلسلہ گذشتہ دو روز سے جاری ہے۔بق صدر آصف زرداری آج بلاول بھٹو زرداری کو پارلیمانی سیاست میں لانے کا باعدہ اعلان کرینگے، قمبر شہداد کوٹ حلقہ این اے 207 سے فریال تالپور کے مستعفی ہونے کے بعد الیکشن لڑینگے۔ آصفہ بھٹو کو بھی سیاست میں لانے کا باقاعدہ اعلان کیا جائیگا۔ نجی ٹی کے مطابق آصف زرداری نے عوام کو سرپرائز دینے کا جو اعلان کیا تھا اسی کے مطابق آج محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر بلاول بھٹو کو پارلیمانی سیاست میں لانے کا اعلان کرینگے۔ آصفہ بھٹو کو بھی سیاست میں لانے کا اعلان ہوگا۔ بلاول الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچیں گے اور قائدحزب اختلاف کا رول ادا کرینگے۔ آصفہ بھٹو فریال تالپور کی مشاورت سے سندھ میں سیاست کے معاملات کو دیکھیں گی۔ شہداد کوٹ میں این اے 207 بھٹو خاندان کی خاندانی نشست ہے جہاں سے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو بھی جیت کر پارلیمان میں پہنچے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain