تازہ تر ین

نیو ائیر نائٹ, داخلہ ٹکٹ کیلئے بکنگ جاری

لاہور (کلچرل رپورٹر، نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت لاہور میں نیوایئرمنانے کی تیاریاں بھرپوراندازسے جاری ہیں جس کے لئے فارم ہاﺅسزاوردیگر خفیہ مقامات کی بکنگ کرالی گئی ہے جہاں ڈانس پارٹیاں اور دیگر تقریبات منعقدکی جائیں گی ڈانس پارٹیاں منعقد کروانے افراد نے پولیس، محکمہ ایکسائز کے عملے اور ہوٹلوں کی بارکے عملے سے ملی بھگت کرکے ان جگہوں پر شراب پہنچانے کے بھی انتظامات مکمل کر لئے ہیں جبکہ شراب فروشوں اور منشیات فرشوں نے منگے مانگے پیسے طلب کرنے شروع کر دئیے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور میں اس سال بھی نیوایئرجوش جذبے سے منایا جائے گا جس کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں اوراس کے لئے منچلوں نے پرائیویٹ فارم ہاﺅسز، گیسٹ ہاﺅسز، ہوٹل اور پولیس علاقوں میں عارضی طور پر گھر بھی کرائے پر بک کروا لئے ہیںجہاں ڈانس پارٹیاں اور نجی محفلیں سجائی جائیں گی جن میں نہ صرف ملک کی نامور ماڈلزاورگلوکارائیں شرکت کریں گی بلکہ بے شمار ڈانسرزاور بی کلاس ماڈلز بھی پرفارم کریں گی۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ زیادہ تر ڈانس پارٹیاں بیدیاں روڈ، رائے ونڈ روڈ، برکی روڈ، کینال روڈ اور دیگر علاقوں میں واقع فام ہاﺅسز پر ہوں گی بلکہ اس کے علاوہ شہر کے کئی پوش علاقوں کے گھروں میں پارٹیاں اور نجی محفلیں سجائی جائیں گی جس کے لئے مشہور ڈانسرزکو پہلے ہی بک کرلیا گیا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شہرکی مشہورڈانسرزنے نیوایئر کی ڈیمانڈ کے باعث اپنے معاوضے میں بھی بے پناہ اضافہ کردیا ہے جبکہ کئی پارٹیوں کے لئے گلوکاروں کو بھی بک کیا گیا ہے تاہم ایسی پارٹیاں کم ہیں جہاں گلوکاروں کو مدعوکیا گیا ہے جبکہ ڈانس پارٹیاں زیادہ ہیں جن کے لئے شہرکی ایک سو کے قریب مشہور ڈانسرزاور”ماڈلز“کو بک کرلیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نیوایئرنائٹ کے لئے جس طرح ڈانسرزکی ایڈوانس بکنگ جاری ہے اسی طرح شراب بھی بک کرائی جارہی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شہرکے بعض پوش علاقوں میں ہونے والی خفیہ ڈانس پارٹیوں کے دعوت نامے بھی خفیہ اندازسے تقسیم کئے جارہے ہیں جن کاریٹ پانچ سے پندرہ ہزارروپے رکھا گیا ہے اور ایسی پارٹیوں میں صرف جوڑے ہی شرکت کرسکتے ہیں جس کی ہدایت دعوتی کارڈزپر بھی کی گئی ہے۔ ڈانس پارٹیاں سجانے والے افراد نے پولیس ،محکمہ ایکسائز کے عملے اور ہوٹلوں کے بار کے عملے سے ملی بھگت کرکے شراب ان کی جگہوں پر پہنچانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزیدبتایا ہے کہ ڈانس پارٹیوں میں جوڑوں کو صرف مدعو کیا گیا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے جبکہ ڈانس پارٹیوں میں شرکت کرنے کے شوقین افراد نے ان پارٹیز کو رنگین بنانے کے لئے سپیشل لباس بھی تیار کروائے ہیں جس کو زیب تن کرکے وہ ان محفلوں میں شرکت کرےں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain