تازہ تر ین

پانچ ہزار کا نوٹ ختم، عوام میں کھلبلی

اسلام آباد  (خصوصی رپورٹ)وزیر خزانہ کے ترجمان نے ایک بار پھر ان افواہوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ 5 ہزار روپے کے نوٹ کو ختم کیا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ 5 ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے کا کوئی فیصلہ ہوا اور نہ کوئی ایسی تجویز ہے۔ گزشتہ سال کرنسی کی طباعت میں 17 فیصد 5 ہزار روپے کا نوٹ شامل تھا۔ پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے سے کاروباری طبقات کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیٹر سلیم مانڈوی والا نے بھی اپنے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے سے متعلق کوئی سفارش نہیں کی نہ ہی وزارت خزانہ نے پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کاروباری برادری اور عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ معاملے پر وزارت خزانہ، سٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ اداروں کی رائے لی جائے گی اور متفقہ طور پر کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
ترجمان وزارت خزانہ


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain