تازہ تر ین

شادی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر پلچل مچادی

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اعظم کی صاحبزادی کی شادی کی 24ویں سالگرہ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”شادی ایک مقدس قسم ہے “ 25دسمبر2016ءہماری شادی کی 24ویں سالگرہ کا دن ہے “اس کے بعد انہوں نے اپنی رخصتی کی تصاویر شیئر کیں جن پر لکھا ہے ”رخصتی باپ کی دعاﺅں میں “۔وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی شادی کی چوبیسویں سالگرہ پر اپنی رخصتی کی تصاویر شیئر کی ہیں جنھیں بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ان تصاویر کے ساتھ ٹویٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ شادی ایک مقدس وعدہ ہے۔کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ آپ دونوں کے پیچھے کیا حسین نواز موجود ہیں، جس کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ ان کے چھوٹے بھائی حسن نواز ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain