اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) جنرل (ر)راحیل شریف کے اعزاز میں سعودی عرب خصوصی تقریب منعقد کی جائیگی ۔ نجی اخبار کیمطابق اسلامی فوج میں جنرل (ر)راحیل شریف کا ابتدائی معاہدہ 2 سال کا ہو گا ۔ وہ 34 ملکی مشترکہ فوج میں بطور دفاعی مشیر خدمات سر انجام دینگے ۔ عمرہ کی سعادت کے بعد جنرل (ر)راحیل شریف سے سعودی اعلیٰ ترین افراد مذاکرات کرینگے ۔ ذرائع کیمطابق انہیں نیٹو افواج کے سربراہ سے بھی کہیں زیادہ معاوضہ اور مراعات ملیںگی ۔